?️
سچ خبریں:امریکی صحافی میتھیو کول کی کتاب ’’شہزادے اور چور‘‘ میں محمد بن زائد کے اسرائیل سے تعلقات،مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کے منصوبوں اور خطے کی سیاسی تشکیل نو سے متعلق مبینہ انکشافات سامنے آئے ہیں۔
امریکی صحافی میتھیو کول کی کتاب ’’شہزادے اور چور‘‘ (Princes and Thieves) مسلسل وسیع توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس کتاب کے بعض متنازع ابواب میں اس موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے جسے محمد بن زائد کی مشرق وسطیٰ کی ازسرنو تشکیل کے لیے خفیہ سازش قرار دیا گیا ہے۔ کتاب میں خطے کے سیاسی معاملات، سودے بازیوں اور سیاسی اتحادوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس کتاب کے انکشافات کی اہمیت صرف اس بات کے جائزے تک محدود نہیں ہے کہ کس طرح دولت اور سیاسی اثرورسوخ کو امریکی فیصلوں پر اثرانداز ہونے اور علاقائی توازن تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، بلکہ اس میں صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے قریبی سکیورٹی اور انٹیلی جنس تعلقات قائم کرنے کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
صہیونیوں کے ساتھ محمد بن زائد کی دلچسپی اور تعلقات کی طویل تاریخ
25 اکتوبر کو شائع ہونے والی اس کتاب کے مندرجات کے مطابق، محمد بن زائد کم از کم 1990 کی دہائی سے صیہونی حکومت اور اس کے ساتھ روابط قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے، جبکہ ان کے والد اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ روابط معمول پر لانے کے معاملے میں تذبذب کا شکار تھے۔
میتھیو کول کی کتاب کے بعض حصوں کے مطابق، جنہیں ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئینے شائع کیا ہے، محمد بن زائد، جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے موجودہ حکمران ہیں، نے 1998 میں امریکی جریدے ایوی ایشن ویک میں امریکی ساختہ نئے ایف-16 جنگی طیارے کے بارے میں ایک مضمون پڑھنے کے بعد اپنے والد پر ان طیاروں کی خریداری کے لیے دباؤ ڈالا۔ اس مضمون میں ایسے جاسوسی سافٹ ویئر کا ذکر تھا جسے صیہونی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا تھا۔
اس وقت محمد بن زائد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف تھے اور انہوں نے خود امریکہ کے ساتھ اس معاہدے سے متعلق مذاکرات آگے بڑھائے۔ بالآخر متحدہ عرب امارات نے 80 ایف-16 جنگی طیارے خریدے، جن میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر نصب تھا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کی حکومت تل ابیب اور ابوظبی کے درمیان خفیہ مذاکرات کی میزبانی کر رہی تھی، تاکہ اسرائیل کے اس خدشے کو دور کیا جا سکے کہ متحدہ عرب امارات کو جنگی طیاروں کی فروخت سے صیہونی حکومت کی فوجی برتری متاثر ہو سکتی ہے۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالفین کو دبانا
کول کے مطابق، محمد بن زائد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کا صیہونی حکومت کے ساتھ کھلے عام قربت اختیار کرنے کا فیصلہ داخلی سطح پر سرکوبی اور دباؤ کے اقدامات کے ساتھ آگے بڑھایا گیا۔ اس سلسلے میں اماراتی شاعر حبیب الصایغ کو 2019 میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں کالم شائع کرنے کے بعد مبینہ طور پر موت کے قریب پہنچنے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
حبیب الصایغ متحدہ عرب امارات کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے امارات اور سعودی عرب کی جانب سے قطر کے محاصرے کی بھی حمایت کی تھی۔ وہ امارات کی حمایت یافتہ اشرافیہ کے نمایاں افراد میں شامل تھے اور عرب قلمکاروں کی یونین کے سکریٹری جنرل بھی رہ چکے تھے۔
تاہم، امارات کے اشرافیہ کے حلقوں میں الصایغ ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر کھل کر تنقید کرتے تھے۔ انہوں نے اگست 2019 میں ’’اسرائیل ہمارا حقیقی دشمن اور ایک خطرناک منصوبہ ہے‘‘ کے عنوان سے ایک کالم شائع کیا۔
کول اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ اس کالم کی اشاعت کے بعد محمد بن زائد کے حکم پر اماراتی سکیورٹی فورسز نے الصایغ کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے انبردست (پلاس) کے ذریعے الصایغ کے کئی دانت نکالے، جبکہ دوسرے اہلکار نے دھاتی اور تیز دھار بیلٹ سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
اماراتی شاعر کو تین دن تک مارپیٹ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کول لکھتے ہیں کہ الصایغ کی موت کے بعد محمد بن زائد کے قریبی معاونین میں سے ایک نے ان کی لاش کو اس انداز میں بیان کیا کہ وہ تقریباً ناقابل شناخت تھی۔
اس امریکی صحافی کے مطابق، الصایغ کی مخالفت متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک اہم سفارتی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی تھی، جس پر محمد بن زائد، جیرڈ کشنر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔
فلسطینی مسئلے کو پس پشت ڈالنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کا منصوبہ
کول کی تحقیقی کتاب کے انکشافات کے مطابق، سعودی عرب بالآخر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا، جبکہ بن زائد کی حمایت یافتہ منصوبہ بندی اور اس تجویز کا مقصد، جسے وہ آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے، خلیج فارس کے تمام ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا اور فلسطینی مسئلے کو پس پشت ڈالنا تھا۔
’’شہزادے اور چور‘‘ نامی کتاب میں متحدہ عرب امارات کی حمایت سے پیش کیے جانے والے ایک منصوبے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے تحت اردن کو مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والے تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کی بڑی اکثریت کی میزبانی کرنا تھی۔ اس منصوبے کے نفاذ سے اس علاقے کی آبادی میں صیہونیوں کے حق میں تقریباً 90 فیصد تک تبدیلی واقع ہو سکتی تھی۔
کول لکھتے ہیں کہ محمد بن زائد اور محمد بن سلمان کی تیار کردہ سازش کا مقصد بنیامین نیتن یاہو کو ایک محدود اور چھوٹی فلسطینی ریاست کے قیام پر آمادہ کرنا تھا۔ اس منصوبے کے تحت صحرائے نقب کے کچھ حصے اور اردن کی سرزمین کے بعض علاقے بھی اس فلسطینی ریاست کو دینے کی تجویز شامل تھی۔
القسام کے کمانڈر کے قتل میں محمد بن زائد کا کردار
اس کتاب میں 2010 میں دبئی میں حماس کے عسکری ونگ، شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے سینئر کمانڈر شہید محمود المبحوح کے قتل کے منصوبے سے متعلق محمد بن زائد کے علم اور مبینہ موافقت کے بارے میں معلومات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
اس قتل کے بعد اماراتی سکیورٹی اداروں نے یہ دعویٰ پیش کرتے ہوئے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی کہ وہ صیہونی جرم کے مختلف پہلوؤں کو بے نقاب کرنے اور اس کے ذمہ داروں، بشمول بنیامین نیتن یاہو، کو سزا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت دبئی پولیس کے سربراہ ضاحی خلفان کو تحقیقات کی پیروی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
کول اپنی کتاب میں تاکید کرتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا محض اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرنے کے مقصد سے کیا جانے والا سفارتی فیصلہ نہیں تھا، بلکہ یہ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ تھا، جس کا مقصد اسرائیل کو خطے میں ضم کرنا، ایران کے خلاف ایک علاقائی محور تشکیل دینا اور فلسطینی مسئلے کو حاشیے پر دھکیلنا تھا۔
اس بنیاد پر، اس عمل کا حتمی مقصد خطے کے سیاسی نقشے کی ازسرنو تشکیل، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مفادات کے مطابق کرنا تھا۔


مشہور خبریں۔
چین کی مشرق وسطی کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف
?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ جنگ بندی کے لیے انصار اللہ کی شرط
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں:انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے کہا
ستمبر
اسرائیلی حکومت کا غزہ سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کا منصوبہ
?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیر داخلہ اٹمر بن گوبر نے علیحدگی
ستمبر
بروکنگز سروے: امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو معاشی خودکشی سمجھتے ہیں
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک نئے سروے اور تجزیے کے مطابق،
جون
صہیونی حکومت کی جانب سے جنوب لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 29 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنوب لبنان
جون
صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کا تسلسل
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: حزب اللہ تحریک نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف
مئی
الاقصیٰ طوفان کی برسی کے موقع پر شہید یحییٰ سنوار کی غیر مطبوعہ تصاویر جاری
?️ 6 اکتوبر 2026سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصی کی
اکتوبر
صیہونی ریاست کی تباہی کب سے شروع ہوئی؟ صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج سے وابستہ ایک محقق نے نیتن یاہو حکومت کو
ستمبر