یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟

یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟

?️

سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے مبالغہ آمیز اور متکبرانہ اطلاعاتی اور سکیورٹی اداروں کو شکست دے کر انہیں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کرایا، انہوں نے صیہونی حکومت کی مرئی اور غیر مرئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنی شہادت کے ذریعے ایک تباہ کن اور پائیدار طوفان برپا کیا۔

طوفان الاقصیٰ کے بعد جب بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو مقبوضہ علاقوں میں عوامی دباؤ کا سامنا تھا، صیہونی حکومت کو علم ہو چکا تھا کہ یہ ہیروانہ کارروائی یحییٰ السنوار کی قیادت میں انجام دی گئی ہے،السنوار غزہ میں موجود تھے اور وہاں سے باہر نہیں جا رہے تھے، اس لیے صیہونی حکام نے انہیں بار بار نشانہ بنانے کی باتیں کیں۔ صیہونی حکومت اس بات پر اس قدر زور دینے لگی کہ گویا یحییٰ سنوار کا ترور ہی ان کے تمام مسائل کا حل ہے اور ان کے قتل سے اسرائیلی معاشرے میں امن بحال ہو جائے گا اور طوفان الاقصیٰ سے پیدا ہونے والے گہرے زخم بھر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یحییٰ السنوارکی شہادت کے بارے میں صیہونی انٹیلی جنس اداروں کے جھوٹ؛صہیونی میڈیا کی زبانی

اسی دوران، یحییٰ السنوار ایک اور منصوبے پر عمل پیرا تھے، جسے طوفان الاقصیٰ 2 کہا جا سکتا ہے، اس کارروائی میں انہوں نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے اطلاعاتی اور سکیورٹی اداروں کو شکست دے کر ذلت سے دوچار کیا اور اپنی شہادت کے ذریعے صیہونی حکومت کے خلاف ایک زبردست طوفان برپا کیا۔

طوفان الاقصیٰ 1 کی ناکامی اور سبق آموز شکست

طوفان الاقصیٰ 1 میں اسرائیلی حکومت اور صیہونی معاشرے کو شدید حیرت میں ڈالنے والی ایک اہم بات یہ تھی کہ اسرائیل کے اطلاعاتی اور سکیورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے تھے۔

حماس کی اس بڑی کارروائی کے لیے تفصیلی، وقت طلب اور وسیع منصوبہ بندی کی ضرورت تھی، جس کے باوجود اسرائیل کے سیکیورٹی ادارے اس سے بے خبر رہے۔

سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اسرائیل کے اس بڑے اور خود ستائش سے بھرپور نظام کو اس کارروائی کے دوران غافل اور بے بس پایا گیا، وہ کوئی مؤثر اور روک تھام کرنے والا ردعمل نہ دے سکے،جب تک وہ ہوش میں آئے، حماس اپنا مقصد حاصل کر چکی تھی اور کارروائی کے علاقے سے نکل چکی تھی۔

اسرائیل کے اطلاعاتی ادارے، جو طوفان الاقصیٰ 1 کے شدید جھٹکے سے ابھی سنبھل نہیں پائے تھے، یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد مزید شدید اور ناقابل تلافی نقصان کا شکار ہوئے۔

صیہونی حکومت اس وقت اس نئے مہلک وار کا ادراک کر پائی جب کچھ بھی ان کے ہاتھ میں نہیں رہا اور سنوار کی دلیری اور بہادری کا آخری مرحلہ میڈیا پر نشر ہو چکا تھا۔

اس بار بھی صیہونی حکومت کے اطلاعاتی اور سیکیورٹی ادارے یحییٰ سنوار کے سامنے ناکام ہو گئے، اور یہ ناکامی صیہونی، عالمی اور مختلف شخصیات کی جانب سے اس معاملے پر دیے گئے بیانات سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔

یحیی السنوار طوفان الاقصیٰ 2 کے معمار

 طوفان الاقصیٰ 1 میں حماس نے چند سو مجاہدین کے ساتھ صیہونی حکومت کی دیواروں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مقبوضہ سرزمین میں داخل ہو کر قیمتی غنائم حاصل کیے اور صیہونیوں پر خوف و دہشت مسلط کی۔

لیکن طوفان الاقصیٰ 2 میں یحیی السنوار نے تنہا صیہونی حکومت کی تمام مرئی اور غیر مرئی رکاوٹوں کو عبور کر کے صیہونیوں کے دلوں میں ایک دائمی خوف کا بیج بو دیا۔

صیہونی حکومت کی جانب سے بار بار جھوٹے دعوے کیے گئے کہ یحیی السنوار سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں، وہ خود کو بچانے کے لیے قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، یا وہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لیتے ہیں۔

ان تمام دعوؤں کا مقصد السنوار کو بدنام کرنا اور عوام کے درمیان ان کی حمایت کو کمزور کرنا تھا لیکن یحیی السنوار نے اپنی موجودگی اور بہادری کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ان جھوٹے دعوؤں سے محفوظ رہے بلکہ میدان جنگ میں دو حماس کے مجاہدین کے ساتھ شانہ بشانہ لڑتے ہوئے بھی ان رکاوٹوں کو عبور کیا۔

اس مرتبہ السنوار نے چند سو میٹر تک سرزمین پر قدم نہیں رکھا، بلکہ دشمن کے دل میں جا کر حملہ کیا، جس نے صیہونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا خوف پیدا کر دیا۔

طوفان الاقصیٰ 1 میں حماس نے ایک بڑا حملہ کیا، جبکہ طوفان الاقصیٰ 2 میں یحیی السنوار نے تنہا طوفان برپا کیا، طوفان الاقصیٰ 1 میں حماس کی کارروائی صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی جدوجہد کی 70 سالہ تاریخ کی سب سے منفرد اور شاندار کارروائی تھی لیکن اس حماسی داستان کی سب سے روشن پہلو اس کا طوفان الاقصیٰ 2 سے جڑا ہونا ہے، جس کا سارا اعزاز یحیی سنوار کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنی شہادت سے یہ طوفان کھڑا کیا۔

فلسطینی مجاہدین کی تاریخ میں تقریباً تمام رہنما صیہونی حملوں میں اچانک شہید کیے گئے، لیکن یحیی سنوار کی شہادت نہایت منفرد اور عظیم تھی۔

السنوار نے اپنی زندگی کا آخری لمحہ حماس کے رہنما کے طور پر گزارا، اور صیہونی حکومت کے مادی اور دنیاوی حساب کتاب کے مطابق، انہیں کسی محفوظ مقام پر ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ جنگ کی قیادت جاری رکھ سکیں۔

لیکن ان کی شہادت کے وقت کی فلم نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور ان کے عظیم اور گہرے ایمان کو ظاہر کیا، وہ سب کچھ جس کی السنوار نے خدا، اسلام، دنیا، آخرت، کربلا، قدس اور فلسطین کے حوالے سے بات کی تھی، اس پر وہ مکمل وفادار رہے۔

یحیی السنوار کی شہادت، ان کی بہادری اور ان کا بہایا گیا خون، ہمیشہ کے لیے صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے لیے اذیت کا باعث بنے گا، جبکہ فلسطینیوں اور دنیا کے آزاد لوگوں میں ایک نیا السنوار پیدا ہو گا۔

آنے والے وقت میں کون لوگ یحیی السنوار کا نام لیں گے؟ کیا وہ لوگ جو آج یا تو ظاہر میں یا باطن میں یا دونوں میں صیہونی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں؟ اگر کوئی یہ شک کرتا ہے کہ قدس فلسطینیوں کو واپس ملے گا یا نہیں، تو انہیں یقین ہو جانا چاہیے کہ یحیی السنوار کی شہادت سے قدس جلد ہی فلسطینیوں کا ہو گا۔

مزید پڑھیں: ملیشیا کے وزیر اعظم کا یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان

کیونکہ یحیی السنوار نے قدس تک پہنچنے کا راستہ بتلا دیا اور اس راستے کو مختصر کر دیا ہے، یحیی سنوار نے طوفان الاقصیٰ 2 کے ذریعے قدس کی آزادی کی رفتار کو تیز کر دیا اور قدس کے لشکر میں نئے سپاہیوں کا اضافہ کیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا

وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر

?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا

ناروے میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناروے کے ایک سماجی کارکن نے ایک مسلم محلے میں قرآن

فلسطین عالم اسلام کی اولین ترجیح رہا ہے اور رہے گا:ایران

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے

دہشتگردی سے متعلق ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے: شیخ رشید

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں

بحران میں ڈوبی ہوئی موساد

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اس کی خصوصی انٹیلی جنس نیز آپریشنز تنظیم

ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت

?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر

اسرائیل کو خطرناک حالات کا سامنا

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:جب کہ مقبوضہ فلسطین کا اندرونی علاقہ انتہائی کشیدہ صورتحال سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے