?️
سچ خبریں:کچھ ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بحیرہ عمان کے پانیوں میں اپنے جہاز کو نشانہ بنانے کا جواب دینے کی دھمکی بیانات سے آگے نہیں بڑھے گی کیونکہ اس کے نتائج اس حکومت کی معیشت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
بعض سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے کی صیہونی حکومت کی کوشش ثابت کرتی ہے کہ قابض حکومت جواب دینے کی ہمت کھو چکی ہے،کچھ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر صہیونی حکومت کسی علاقے یا کسی چھوٹی جماعت پر الزام لگاتی تو اس کے لیے جواب دینا آسان ہو تا ۔
تاہم جب اس نے ایران پر الزام لگایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ جواب نہیں دے سکتی کیونکہ قابض حکومت نے مزاحمتی تحریک میزائلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور غزہ پر حملے بند کروانے کےلیے پوری دنیا کے پیر پکڑے تو یہ ایران جیسے بڑے ملک کے ساتھ جنگ میں کیسے داخل ہو سکتی ہے۔
کچھ سیاسی ماہرین نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک بے صبری سے انتظار کر رہی ہے کہ امریکہ یا اسرائیل اس حوالے سے احمقانہ کاروائی کریں جبکہ اسرائیلی قابضوں میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ کو براہ راست جواب دے سکیں۔
سیاسی ماہرین نے جواب دیا کہ ایران پر اسرائیلی جہاز پر حملہ کرنے کا الزام کرکے صیہونیوں نے یہ بتا دیاکہ ایران کے پاس کارروائی کرنے کی طاقت ، ہمت اور قابلیت موجود ہے اور جب اس نے اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکہ پر بمباری کی اور کھلے عام اعلان کیا کہ یہ ہم نے امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے جبکہ یہ کہ پہلی بار یہ ہوا کہ کسی ملک نے ، ملیشیا یا کسی گروہ نے نہیں، یہ کہنے کی ہمت کی کہ اس نے امریکی فوج پر بمباری کی اور آپریشن کیا ہے جبکہ امریکہ نے جواب دینے کی ہمت نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
برطانیہ نے اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر نے اتوار کو ایک
مارچ
ٹرمپ کا زیلنسکی کو یورپ سے پیٹریاٹ پہنچانے کا وعدہ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: این ٹی وی کے مطابق روس کے ساتھ جنگ کے
مارچ
غزہ کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کا تاریخی اقدام
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انتہائی غیر معمولی اقدام میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
دسمبر
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے دو ہیڈ کوارٹرز میں تین زوردار دھماکے
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: جنوبی یمن کے صوبہ شبوا کے اتاق ہوائی اڈے پر
دسمبر
جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں روس کو امریکی دھمکی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جوہری جنگ کی صورت میں ایکشن پلان
ستمبر
سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری میں ناکامی پر ناروے کا ردعمل
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: ناروے کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
فروری
طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد مسمار کرنے پر سپریم کورٹ کا بیان سامنے آگیا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات گرانے سے متعلق
جنوری