?️
سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی حد بندی کے معاملے میں صیہونیوں کی چال بازی اور کھیل کھیلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ان رویوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کے رد عمل کا تجزیہ کیا ہے۔
رائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے کالم میں لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری حد بندی کے معاملے میں حالیہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی وزیراعظم یایر لاپد کی عارضی کابینہ نے حد بندی معاہدے کے مسودے میں لبنان کی طرف سے درخواست کی گئی اصلاحات کو مسترد کر دیا جو اس معاملے میں امریکی ایلچی اموس ہاکسٹین نے تیار کیا تھا۔
صیہونیوں کا یہ طرز عمل اس حکومت کی معمول کی حکمت عملی پر مبنی ہے کہ وہ وقت کو خریدنے کے لیے ہتھکنڈوں سے کام لے تاکہ بالآخر لبنانی فریق اسرائیلی حکم کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائے، اس معاملے کو ثابت کرنے والے بہت سے ریکارڈ موجود ہیں، عطوان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی سکیورٹی اور سیاسی کابینہ نے جمعرات کو اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد حد بندی کے معاہدے اور اس کے حتمی ورژن کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا جب کہ لاپڈ اور صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز حد بندی پر معاہدے پر مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے بھی ڈرامے کرنے کا فیصلہ کیا اور بینی گانٹز نے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کو تیار سہنے کا حکم دیا۔
عطوان نے مزید لکھا کہ یہ بات واضح ہے کہ حزب اللہ کے ماہرین جو حد بندی کے معاملے میں لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی پیروی کر رہے ہیں، معاہدے کے مسودے میں لبنان کی طرف سے مطلوبہ اصلاحات کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں اور لبنانی مذاکرات کار نے لبنانی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے امریکی ایلچی کو اس مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔
لہذا، سب جانتے ہیں کہ حزب اللہ اور اس کی قیادت کی منظوری کے بغیر سرحدی معاہدے کا کوئی حتمی ورژن منظور نہیں کیا جائے گا اگر کوئی اس سے ہٹ کر کچھ کہتا ہے تو وہ حزب اللہ یا موجودہ لبنان کو نہیں جانتا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی ڈرون امریکی فضائی دفاعی نظام کو کیسے عبور کرتے ہیں؟ الجزیرہ کا تجزیہ
?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں ایرانی ڈرون اور میزائلوں کی امریکی
جولائی
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
?️ 12 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد
نومبر
سید علی گیلانی کی تیسری برسی، صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
ستمبر
امریکہ نے "فردو” پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے چند گھنٹے پہلے سوشل میڈیا
جون
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود
مئی
ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں اگلے نوٹس تک معطل: امارات
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے ساتھ تمام
اگست
صیہونی حکومتنے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کا مطالبہ کیا
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے بارے میں ترک حکومت اور صیہونی حکومت کے
جولائی
بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے انتہاپسند مودی کا پتلہ نذر آتش کردیا
?️ 27 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے کل بدھ کے روز ملک
مئی