🗓️
سچ خبریں: صہیونیوں کے سادے کپڑوں میں فرار، سرحدی فوجیوں کی ہلاکتوں، کاروں کی لوٹ مار اور سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کے مجاہدین کے قبضے میں آنے کی تصاویر سب صہیونیوں کی حیرت کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔
اکتوبر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے 1973 میں کیپور جنگ کے دنوں کی یاد دہانی ہے جس میں مصر اور شام نے پوری حیرت کے ساتھ صیہونی ریاست پر حملہ کیا جبکہ یہودی عید منا رہے تھے ،اس جنگ سے صیہونیوں کو زبردست دھچکا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حزب اللہ بھی طوفان الاقصی میں شامل ہو چکی ہے؟
اس جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کل صبح ایک درست اور مربوط کارروائی میں فلسطینی مجاہدین غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہوئے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں مقبوضہ علاقوں کی جانب 5000 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے۔
کل کے حیرت انگیز حملوں نے نیتن یاہو حکومت کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی پول کھول کر رکھ دی اس طرح کہ گزشتہ دنوں اور گھنٹوں میں اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے حملے کی توقع کا کوئی اشارہ نہیں ملتا نیز صیہونی حکام کے مطابق وہ اس طرح کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے،ماضی میں ایسے واقعات میں عام طور پر اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے حملوں سے قبل غزہ کی پٹی کے اطراف کی بستیوں کو ضروری وارننگ دیتی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا اور آئرن ڈوم نے بھی پہلے جیسا کام نہیں کیا۔
مزاحمتی تحریک حملے کی وجہ؟
مزاحمتی تحریک کارروائی کی وجہ محمد ضیف کے غیر معمولی آڈیو پیغام میں مل سکتی ہے جس میں حماس کی عسکری ونگ القسام فورسز کے کمانڈر کہتے ہیں کہ صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے والی خواتین پر حملہ کیا گیا اور اس مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، جب کہ ہم نے انہیں پہلے بھی خبردار کیا تھا لیکن قابض دشمن نے مسجد اقصیٰ میں پہنچ کر پیغمبر اسلام ؐ کے معراجگاہ کی توہین کی،قابض صیہونیوں کے جرائم کے نتیجے میں اس سال سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے،دشمن نے قیدیوں کے انسانی تبادلے کی ہماری تجویز کو قبول نہیں کیا بلکہ مغربی کنارے میں روزنہ کی بنیاد پر اپنے جرائم جاری رکھے لہذا ہم طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔
اس بنا پر مسجد اقصیٰ کی سرخ لکیر (جیسا کہ رمضان 2021 میں سیف القدس کی لڑائی) اور اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے پر رضامندی سے انکار کو مزاحمتی تحریک کے حملے اہم وجوہات قرار دیا جا سکتا ہے۔
کیا منظر نامہ سنگین ہے؟
مزاحمتی قوتوں کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی وجہ سے حملوں کی تعداد اور صہیونیوں کی گرفتاری نیز قتل کے علاوہ، قسام فورسز (حماس کی عسکری شاخ) کے سربراہ محمد ضیف کے پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس اور مزاحمتتی تحریک چند گھنٹوں کے مختصر آپریشن کی تلاش میں نہیں ہے۔
انہوں نے جنگ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد اپنے آڈیو پیغام میں کہا: ہم نے مقبوضہ علاقوں پر 5000 سے زیادہ میزائل اور راکٹ فائر کیے ہیں، آج سے صیہونی دشمن کے ساتھ سکیورٹی تعاون ختم ہو جائے گا، آج قوم پھر سے اٹھنے، مزاحمت اور واپسی کی راہ پر گامزن ہے، ہم قدس کے باشندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
مزید پڑھیں: فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم لبنان، عراق، شام اور یمن میں اسلامی مزاحمتی تحریک سے وابستہ کے اپنے بھائیوں کو فلسطین میں مزاحمتی تحریک کی مدد کی دعوت دیتے ہیں،اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر دشمن کے مقابلہ میں آئیں، ہم سب کو فلسطین کی مدد کرنے کی دعوت دیتے ہیں، صیہونی قبضہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہم اسلامی اور عرب اقوام سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطین کی سرحدوں کی طرف بڑھیں۔
محمد ضیف کی درخواستوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور مزاحمت صیہونی حکومت کو بنیادی ضربیں لگانے کی تلاش میں ہے۔
نتیجہ
حماس اور مزاحمت کا منظر نامہ صہیونیوں کے ردعمل پر بہت زیادہ منحصر ہے لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ مکمل طور پر حیرت انگیز طور پر مزاحمت نے ایک ایسا اقدام کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا،سرحد پار کرنا، کراسنگ پر قبضہ کرنا اور 5 گھنٹے میں کم از کم 3 صیہونی قصبوں پر قبضہ کرنا یہ سب مزاحمت کے نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لسیکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے خصوصی ڈیسک قائم
🗓️ 15 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی چوروں کے
جنوری
ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی
🗓️ 14 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ شائستہ لودھی نے
فروری
پاکستانی ویب سائٹس سے 24 لاکھ افراد کے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف
🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی ’کیسپرسکی‘ نے انکشاف کیا
اپریل
آزاد کشمیر میں رینجرز کو تعینات کیا جائے گا
🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رینجرز کی تعیناتی
جون
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
نومبر
صیہونی حکومت کی طرف سے مضافات میں داغے گئے 8 راکٹوں میں سے 2 تباہ
🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے حمیمیم سینٹر فار کنسیلیشن آف شامی
اکتوبر
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
🗓️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی
بکنگھم پیلس کے دروازے سے کار ٹکرانے کی سزا
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے بکنگھم پیلس کے داخلی دروازے سے کار
مارچ