?️
سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا جسے سعودی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ناقدین سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے مخالفین کے خاتمے کا تسلسل سمجھتے ہیں۔
سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اینٹی کرپشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 461 مدعا علیہان سے انتظامی اور مجرمانہ مقدمات میں تفتیش کی گئی ہے اور 207 سعودی شہری اور رہائشیوں کے خلاف مقدمات چل رہےہیں جن میں سے کچھ 11 وزارتوں کے ملازم ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر رشوت ، عہدے کا غلط استعمال ، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے اور انہیں عدلیہ کے حوالے کرنے کے لیے قانونی کاروائی جاری ہے،یادرہے کہ گرفتاریوں کا یہ عمل سلمان بن عبدالعزیز کے دور کے آغاز اور اس وقت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو ہٹانے اور اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ان کی جگہ پر بٹھانے کے بعدسے ہوا۔
واضح رہے کہ جون 2017 میں بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے ، درجنوں شہزادے ، تاجر ، شاعر ، سول اور سیاسی کارکن سمیت دیگر افراد کو بدعنوانی سے لڑنے کے بہانے گرفتار کیا گیا جن میں سے بہت سے لوگ اربوں ڈالر ادا کرنے یااپنے اثاثے کا کچھ حصہ بن سلمان کو دینے کے بعد جیل سے رہا ہوئے جبکہ درجنوں اب بھی جیل میں ہیں۔
یادرہے کہ 2017 میں سعودی عرب کے ولی عہد کی حیثیت سے اقتدار میں آنے کے فورا بعدمحمد بن سلمان نے درجنوں اعلی سعودی عہدیداروں اور سعودی خاندان کے افراد کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا اور انہیں ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں کئی ہفتوں تک قید رکھاجن میں سے بیشتر افراد کو کچھ عرصے بعد رہا کر دیا گیا لیکن انہوں نے ہوٹل سے رہا ہونے کے لیے ایک معاہدے کے تحت بن سلمان کو تقریبا 106 ارب اور 700 ملین ڈالر ادا کیے۔
مشہور خبریں۔
موریتانیہ کے عوام کا احتجاج
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز موریتانیہ کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت نواکشوت
ستمبر
امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی
جولائی
عراق میں امریکی فوج پر ایک اور حملہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں،
مارچ
جاسوسی کرنے والے ملازم کو عمران خان نے معاف کر دیا۔
?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو
جون
نیویارک ٹائمز کی شیطانیوں پر حماس کا رد عمل
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی
فروری
کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: آرمی چیف
?️ 5 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں ) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس
اگست
پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم
فروری