سچ خبریں:امریکہ میں اومیکرون کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان، اس ملک میں سپلائی چین متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے بہت سے اسٹورز صارفین کو سپلائی محدود کرنے پر مجبور ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں امریکی گروسری اسٹورز میں اشیاء کی قلت اومیکرون کورونا کے مسلسل پھیلنے، موسم سرما کے طوفانوں، سپلائی چین کے مسائل اور مزدوروں کی کمی کی وجہ سے مزید شدید ہو گئی ہےجبکہ کچھ اسٹورز میں سامان کی کمی کی اطلاع ملی ہےنیز کچھ مصنوعات جیسے گوشت کے ساتھ ساتھ پیک شدہ کھانے جیسے اناج بھی متاثر ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ جیسے جیسے اسٹورز میں اشیاء تلاش کرنا زیادہ مشکل ہو گیا ہے،ویسے ویسے مہنگائی بڑھنے کے ساتھ ہی کئی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، یو ایس ڈپارٹمنٹ آف لیبر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کنزیومر پرائس انڈیکس میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے،واضح رہے کہ یہ 1982 کے بعد ریاستہائے متحدہ میں صارفین کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
یو ایس انسٹیٹیوشنل کریڈٹ کے چیف ایگزیکٹیو کرٹ کوونگٹن نے یو ایس ٹوڈے کو بتایا کہ خوراک کی کمی کا رجحان وقفے وقفے سے اور متنوع ہے، کوونگٹن نے مزید کہاکہ کمیوں کا انحصار ریاستوں میں سامان، اسٹورز اور علاقوں پر ہےجبکہ کمی سپلائی چین کے مسائل، صارفین کے رویےیا ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہے، اس لیے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ مستقبل میں کون سے سامان کی سپلائی کم ہو گی۔