🗓️
سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ یمنی افواج پر حملہ کرے گا تو بہت پچھتائے گا اور ناکام ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک کالم میں یمنی فوج کے خلاف امریکی بحری اتحاد کی تشکیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عجلت میں صیہونی حکومت کے مفادات کا دفاع کیا اور اس کے ہاتھوں ہونے والے فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کی اور اب امریکی حکومت بحیرہ عرب اور بحر احمر میں پھیلے ہوئے جال میں پھنسنے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟
انھوں نے لکھا کہ یمن میں ہمارے بھائیوں نے اپنے عرب اور اسلامی موقف کے مطابق بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کو اسرائیلی بحری جہازوں اور دیگر بحری جہازوں کے لیے بند کر دیا ہے جو ام الرشاش (ایلات) بندرگاہ کی طرف جارہے تھے،انہوں نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہوتی اور اس پٹی میں امداد نہیں بھیجی جاتی۔
تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ یمنیوں نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل کے بعض بحری جہازوں یا اس حکومت کی ملکیتی بحری جہازوں نیز قابض حکومت کے لیے سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ، وہ امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے اور جب بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں نے میزائلوں اور UAVs نے حملہ کیا تو وہ مزید آگ بڑھ گئے۔
عطوان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ یمنیوں کے خلاف لڑ رہا ہے اور صیہونی حکومت کا دفاع کر رہا ہے، کہا کہ بائیڈن نے دو حماقتیں کیں جن کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی؛پہلی یہ کہ جنگی جہازوں نے گزشتہ اتوار کو تین یمنی کشتیوں کو ڈبو کر دس یمنیوں کو ہلاک کر دیا اور دوسری اس نے یمنیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ایک بین الاقوامی اتحاد بنایا۔
انھوں نے لکھا کہ ان دھمکیوں اور آئزن ہاور جہاز کو بحیرہ احمر میں بھیجنے سے یمنی افواج کو ذرا بھی خوف نہیں ہوا اور انھوں نے اپنے حملے جاری رکھے، یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے خاموشی اختیار نہیں کی اور یمنی فورسز پر کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور تیز رفتار جواب دینے کی بات کہی۔
عطوان نے تاکید کی کہ یمن کے خلاف امریکہ کا یہ معاندانہ موقف اور اسرائیلی قابضین کی حمایت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے کندھوں پر بھاری بوجھ پڑے گا کیونکہ یمنی قوم آٹھ ہزار سال کی تاریخ، اصولوں اور شاندار ورثے کی حامل قوم ہے، یہ جس جنگ میں بھی داخل ہوئے ہیں کامیاب ہو کر ہی باہر نکلے ہیں ،چاہیے وہ عالمی سلطنتوں کے خلاف ہو یا خطے کے ممالک کے خلاف اور امریکہ بھی اس اصول سے قطعاً مستثنیٰ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنیوں کا جذبہ بلند ہے ، ان میں بے پناہ صبر ہے ، وہ اپنی جانیں قربان کرنے، شہید ہونے اور فتح تک دشمنوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی اتحاد 12 ممالک تک محدود ہو گیا تھا جبکہ ناکامی کے خوف کی وجہ سے فرانس اس سے دستبردار ہونے والا سب سے پہلا ملک تھا،مزے کی بات یہ ہے کہ اس امریکی اتحاد میں کوئی عرب یا افریقی ملک نہیں ہیں، خاص کر مصر اور سعودی عرب نیز اسپین جیسے ممالک نے اس اتحاد میں شامل ہونے سے گریز کیا کیونکہ وہ کسی ایسے ملک کا دفاع نہیں کرنا چاہتے جس نے غزہ میں قتل عام ، جنگ اور نسلی تطہیر کی ہو،بحرین واحد عرب ملک ہے جس نے اس عرب اتفاق کو توڑا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ یمنیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
آخر میں انھوں نے لکھا کہ اگر امریکہ صیہونی حکومت کے دفاع میں یمن اور یمنیوں کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا کیونکہ یمنیوں کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اور وہ طاقت کے ساتھ لڑیں گے اور اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب امریکہ اور اسرائیل کو سبق سکھائیں۔
مشہور خبریں۔
یمن میں 8 سالہ تباہی کے نتیجے میں 210 بلین ڈالر کا نقصان
🗓️ 29 مارچ 2023خبریں:صیہونییمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں
مارچ
بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا
🗓️ 19 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے
اپریل
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
🗓️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
اپریل
اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
🗓️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیمی وزراء
اپریل
گورنر پنجاب کا آئندہ انتخابات کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 13 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جون
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کیٹوشا
جنوری