🗓️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہی، درد ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
یاد رہےکہ 15 مارچ کو عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر آگاہ کیا کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کردی گئی، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے سرجری کے بعد پہلی بار ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ’ڈاکٹر شاہ نے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا ہے جس کے بعد اور ٹائٹینیم پلیٹ لگا دی ہے‘۔
اس دوران اداکارہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل سے بول پار رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور میں ابھی تک ٹھیک سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں بہت تکلیف ہے، لیکن میری ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا ہے، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ یہاں کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے۔‘
عائشہ عمر نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہڈی کا ٹکڑا نکالنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوک بون میں درد ناقابل برداشت ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹیکس کے پیسوں سے متعلق فرخ حبیب کا اہم بیان
🗓️ 6 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
فروری
صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے
🗓️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
نومبر
بیروت کے طلباء نے امریکی سفیر کی موجودگی میں افطار منسوخ کیا
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: بیروت کے ایک اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے امریکی
اپریل
زیر التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا
🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے اہم اجلاس کل طلب کر
ستمبر
تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف
🗓️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا
فروری
پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ
مارچ
عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی
🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے اپنے
دسمبر
اسرائیل امریکی ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر مجبور
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:دی گارڈین اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی خفیہ ملٹی بلین
دسمبر