?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔
خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و شوکت میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں اور حرکات کرتے ہیں جو دراصل ان کی حقیقت نہیں ہوتیں، یہاں تک کہ عبادت کے موقع پر بھی لوگ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
خاور ریاض کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ نمائش نے معاشرے میں خود ترسی کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ جو لوگ ان آسائشوں سے محروم ہیں وہ بھی انہیں حاصل کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں، جس کے باعث ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جہاں ادیب، مفکر اور سائنسدان نظر آتے تھے، اب وہاں ٹک ٹاکرز یا انفلوئنسرز دکھائی دیتے ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، فنکار اپنے ملک کے نمائندے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی ثقافت، لباس اور زبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بیرونی دنیا کو ایک مثبت تاثر ملے۔
انہوں نے فنکاروں کے انگریزی بولنے کے رجحان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اکثر ایوارڈ شوز میں فنکار خواہ مخواہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ وہاں کوئی انگریز موجود بھی نہیں ہوتا۔
ان کے مطابق جب ناظرین انگریزی نہیں جانتے تو انگریزی بولنے کا مقصد صرف دکھاوا رہ جاتا ہے، جس سے عوام میں احساسِ کمتری پیدا ہوتا ہے۔
خاور ریاض کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی غلط انگریزی بولے تو ہم فوراً اس کا مذاق اڑاتے ہیں، لیکن انگریز ایسا نہیں کرتے، وہ زبان کو صرف ایک ذریعۂ اظہار کے طور پر دیکھتے ہیں، ہمیں بھی یہی رویہ اپنانا چاہیے اور اپنی شناخت اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
امریکی طلبہ کی بغاوت نے صہیونیوں کو کیوں ڈرایا؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
مئی
عرب لیگ کے دہشت گرد گروہوں سے حزب اللہ کی دستبرداری کا پیغام کیا ہے؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عرب لیگ جس نے 11 مارچ 2016 کو انتہا پسندی،
جولائی
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت 2 ہزار سے زائد مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر
?️ 16 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف
نومبر
سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی افواج پر حملوں میں چار گنا اضافہ: واشنگٹن
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےکہا کہ سردار
اپریل
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں 807 پوائنٹس کی زبردست تیزی
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم
اکتوبر
فلسطین کی حمایت میں اٹلی اور فرانس میں عوامی مظاہرے
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے
جنوری
وفاقی کابینہ کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے بھی 2017 میں دیے گئے
مئی