?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔
خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و شوکت میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں اور حرکات کرتے ہیں جو دراصل ان کی حقیقت نہیں ہوتیں، یہاں تک کہ عبادت کے موقع پر بھی لوگ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
خاور ریاض کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ نمائش نے معاشرے میں خود ترسی کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ جو لوگ ان آسائشوں سے محروم ہیں وہ بھی انہیں حاصل کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں، جس کے باعث ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جہاں ادیب، مفکر اور سائنسدان نظر آتے تھے، اب وہاں ٹک ٹاکرز یا انفلوئنسرز دکھائی دیتے ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، فنکار اپنے ملک کے نمائندے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی ثقافت، لباس اور زبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بیرونی دنیا کو ایک مثبت تاثر ملے۔
انہوں نے فنکاروں کے انگریزی بولنے کے رجحان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اکثر ایوارڈ شوز میں فنکار خواہ مخواہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ وہاں کوئی انگریز موجود بھی نہیں ہوتا۔
ان کے مطابق جب ناظرین انگریزی نہیں جانتے تو انگریزی بولنے کا مقصد صرف دکھاوا رہ جاتا ہے، جس سے عوام میں احساسِ کمتری پیدا ہوتا ہے۔
خاور ریاض کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی غلط انگریزی بولے تو ہم فوراً اس کا مذاق اڑاتے ہیں، لیکن انگریز ایسا نہیں کرتے، وہ زبان کو صرف ایک ذریعۂ اظہار کے طور پر دیکھتے ہیں، ہمیں بھی یہی رویہ اپنانا چاہیے اور اپنی شناخت اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و
ستمبر
کورونا ویکسین کے حوالے سے ایران کی ایک اور کامیابی، امریکہ کو بھی مدد کی پیشکش کردی
?️ 29 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے کچھ عرصہ پہلے کورونا ویکسین کے حوالے
جون
صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں:غزہ پر صہیونی جارحیت میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے
ستمبر
امریکی میگزین: اسرائیل ایک خطرناک صورتحال میں ہے۔
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) امریکی میگزین نیشنل انٹرسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
جو صہیونی جہاز آپریشنل علاقے میں داخل ہوگا نشانہ بنایا جائے گا:انصاراللہ
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما سید بدرالدین الحوثی نے بدھ کے
مارچ
صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا
?️ 22 دسمبر 2025صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا
دسمبر
روس کے مفتی اعظم کا ایران سے اظہارِ یکجہتی،بیرونی مداخلت کی کوششوں کی شدید مذمت
?️ 5 فروری 2026روس کے مفتی اعظم کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، بیرونی مداخلت کی
فروری
مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ
جولائی