یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنی محنتی ہیں کہ ان کا دھیان میک اپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کا سین کرنے پر ہوتا ہے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کا گرین انٹرٹینمنٹ چینل پر ڈراما سیریل ’جنٹلمین ’ نشر ہورہا ہے۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ سمیت دوسرے بڑے اداکار شامل ہیں۔

ہمایوں سعید نے انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے تجربے کو زبردست قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے، لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ بھی ان کے کام کو پسند کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’جنٹلمین‘ میں صحافی زرناب کے کردار کے لیے صرف یمنیٰ زیدی کا نام ذہن میں آیا تھا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ یمنیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا، ان کے کام کے بارے میں جتنی باتیں سنی تھیں وہ شاید کم تھیں، وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ہمیشہ وقت پر آتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنیٰ کا دھیان میک اپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کا سین کرنے پر ہوتا ہے، وہ خود بھی اسی طرح کام کرتے ہیں اور جب یمنیٰ جیسے اداکاروں کو محنت کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ جب ’جنٹلمین‘ کے لیے یمنیٰ زیدی کو کاسٹ کرنے کا سوچا تو ان کے گھر والوں کا بھی یہی خیال تھا، یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ کر حامی بڑھی کہ وہ یہ کردار ضرور کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ چیلنجنگ کریکٹر ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، صوبہ ہلمند کے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا

🗓️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان میں آئے دن متعدد

یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ

🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین

سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں:ہیومن رائٹس واچ

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب

حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں

🗓️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی

ٹیکس کے  پیسوں سے متعلق فرخ حبیب کا اہم بیان

🗓️ 6 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

کورونا وائرس: ملک بھر میں کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن

صہیونیوں کو سفر سے پہلے اور سفر کے دوران کہانیاں پوسٹ نہیں کرنی چاہئیں؛ وجہ؟

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق ہفتے کی شام اسرائیلی سیکورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے