🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوشین شاہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔’نوشین شاہ ایک باصلاحیت اور حیرت انگیز اداکارہ ہیں، ہماری انڈسٹری نے اُن کی صلاحیتوں کو ٹھیک سے پرکھا نہیں ہے۔
حال ہی میں یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔دورانِ پروگرام میزبان نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ اور پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا اور یاسر حسین سے سوال کیا کہ ’ان دونوں میں بہترین اداکار کون ہے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے نوشین شاہ کو نصیرالدین شاہ پر ترجیح دی اور کہا کہ نوشین شاہ بہترین اداکارہ ہیں۔یاسر حسین نے کہا کہ ’نوشین شاہ ایک باصلاحیت اور حیرت انگیز اداکارہ ہیں، ہماری انڈسٹری نے اُن کی صلاحیتوں کو ٹھیک سے پرکھا نہیں ہے اور میں چاہتا ہوں کہ نوشین شاہ کو ورسٹائل کرداروں کے لیے کاسٹ کیا جائے۔‘
اس کے بعد میزبان نے پوچھا کہ ’ساحر لودھی اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان میں سے آپ کس کا انتخاب کریں گے؟ جس پر یاسر حسین نے فوراََ شاہ رخ خان کا نام لیا۔واضح رہے کہ رواں برس فروری میں یاسر حسین ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھنے پر یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر حسین کو ناصرف اداکارہ کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دیگر فنکاروں نے بھی یاسر پر خوب تنقید کے تیر برسائے تھے۔
مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے
ستمبر
مسجد اقصیٰ پر حملہ آگ سے کھیلنا ہے: حماس
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی
مئی
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا، وزیر خارجہ کا مودی کو پیغام
🗓️ 27 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر
فروری
امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی
نومبر
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
🗓️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن
مارچ
7 اکتوبر کی ناکامی کی تحقیقات کا نتیجہ شائع ہونے کو تیار، لمحہ فکریہ!
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے اتوار کی
فروری
ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ
جولائی