?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے کا کہنا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کے دماغ میں ہے۔ ہمیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ مردوں کی ذہنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے، ہمیں مردوں کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جوکہ جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کی ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں ہے بلکہ ہمارے مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ ’ہمیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ مردوں کی ذہنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’مغربی ممالک میں خواتین ہر طرح کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور وہاں وہ محفوظ بھی ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں مغربی ممالک میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں کیونکہ وہاں کوئی مرد گُھور گُھور کر نہیں دیکھتا۔
مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اور میرے ساتھی اداکار نے فلم کے ایک سین میں برقع پہنا ہوا تھا اور ہم بازار میں تھے جہاں مرد ہمیں دیکھ رہے تھے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اُس سین کے بعد واضح ہوا کہ حقیقت میں مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے بلکہ مردوں کی سوچ کا ہے جو ہمیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔‘
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق کی ترکی کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کی سرزمین پر ترکی
جولائی
یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان
اکتوبر
ہم روس اور چین سے بہت پیچھے ہیں: امریکی ایئر فورس کے سینئر جنرل
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:کینیڈا میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی
نومبر
صیہونیوں کی پرامید جنگ بندی سے لے کر لبنان میں محتاط ماحول تک
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین بیروت کے دورے کے بعد بدھ
نومبر
داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں رہنے والے
اگست
ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا
ستمبر
غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرا مرحلے کی تفصیلات
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملوں کے
جنوری