🗓️
کراچی: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ”ہمسفر“ کو بھارت میں تھیٹر کی صورت میں پیش کیے جانے پر کام جاری ہے اور اس متعلق جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔
نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق بھارتی تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد کے مطابق انہوں نے ”ہمسفر“ کا تھیٹر بنانے کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کے منتظمین سے رابطہ کیا ہے۔
عمران زاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مومنہ درید پروڈکشن کی بانی مومنہ درید سے ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت مانگی ہے اور انہوں نے مثبت اشارے دیے ہیں، ان کے درمیان اچھے ماحول میں بات آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی نے بھی مذکورہ معاملے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ بھی چاہتی ہیں کہ پاک-بھارت تعلقات کی بہتری اور امن کے لیے ایسا ہونا چاہیے۔
عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ہمسفر کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت ملنے کے بعد ہی اس پر کام شروع ہوگا اور اس میں کام کرنے والے اداکار رضاکارانہ طور پر بغیر معاوضے کے کام کریں گے کیوں کہ تھیٹر کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس حوالے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، تاہم انہوں نے یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ کب تک ”ہمسفر“ پر بنایا جانے والا تھیٹر بھارت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
ماہرہ خان اور فواد خان جیسی کاسٹ پر مبنی ڈراما ”ہمسفر“ 2011 میں نشر کیا گیا تھا اور اب 13 سال بعد اسے تھیٹر کی صورت میں بھارت میں پیش کیا جائے گا۔
”ہمسفر“ کو بھارت میں لوگ یوٹیوب چینل سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھ چکے ہیں اور اس کی کہانی اور کرداروں کی بھی تعریفیں کر چکے ہیں۔
بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان یکساں طور پر مقبول ہیں، دونوں بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی نئی تجویز
🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجویز
مارچ
سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
🗓️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی
نومبر
یورپ ہو یا ایشیا کوئی فرق نہیں پڑتا؛ انکل سام دوست دشمن کسی کے نہیں
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صدر جزیرۂ تائیوان کے دورہ امریکہ اور اس جزیرے پر اسلحے
مارچ
شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے
🗓️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ
فروری
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی
جون
قلقیلیہ میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
دسمبر
جرمن فوج جنگ میں دو دن رہتی سے زیادہ نہیں رہ سکتی
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:جوہان وڈپول نے خبردار کیا کہ برلن سے کیف تک اسلحہ
نومبر
صدارتی نظام سے متعلق شاہ محمود قریشی کا ہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 22 جنوری 2022ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی
جنوری