ہر ڈرامے میں خاتون کو ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، صحیفہ جبار

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ اب زیادہ تر ڈراموں کے اسکرپٹ ایسے لکھے جا رہے ہیں، جن میں کوئی نئی بات نہیں ہوتی اور ہر ڈرامے میں خاتون کو کم سے کم ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

صحیفہ جبار نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو لوگ اپنی ذہنی بیماریوں سے متعلق سنجیدہ نہیں ہوتے اور جو لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں، انہیں ڈاکٹرز کے پاس جانے کا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذہنی بیماریوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی فیس زیادہ ہے اور ایک سیشن کی فیس 3 سے 4 ہزار روپے وصول کی جاتی ہے اور ہر ہفتے تین سیشن لینے کو کہا جاتا ہے اور ایک سیشن ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ہر شخص ہفتے میں تین سے چار بار ایک گھنٹے کے لیے تین سے چار ہزار روپے کی فیس برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے بھی بہت سارے لوگ ڈاکٹرز کے پاس نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں شوبز شخصیات، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور معروف شخصیات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کو اچھی تجاویز دیں، انہیں ذہنی صحت سے متعلق شعور دیں۔

ایک سوال کے جواب میں صحیفہ جبار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ چار سال میں 25 سے زائد اسکرپٹ پڑھے اور تمام کو مسترد کردیا، کسی میں انہوں نے کام کی حامی نہیں بھری۔

انہوں نے دلیل دی کہ تمام اسکرپٹ میں ایک جیسی ہی کہانی تھی اور ہر کہانی میں عورت کو مجبور اور محروم دکھایا گیا، اس لیے بھی انہوں نے اسکرپٹ کو مسترد کیا۔

صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ آج تک ہر ڈرامے میں خواتین کو مجبور، محروم اور تشدد برداشت کرتے دکھایا جا رہا ہے، ہر ڈرامے میں ہر خاتون کو کم سے کم ایک بار تھپڑ ضرور کھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر ہر ڈرامے میں ہر خاتون کو تھپڑ کھاتے ہوئے دکھانا کیوں لازم ہے؟ کیا انہیں تھپڑ مارے بغیر اسکرپٹ نہیں لکھا جا سکتا؟

مشہور خبریں۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد اموات میں بھی کمی

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت

لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم

مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پٹرول مہنگا کرکے سلامی دی، پرویزالٰہی

?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی

اردوغان کو یوکرین کی جنگ ایٹمی تنازع میں بدلنے کا خدشہ

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کی شام کہا

فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف

جنوبی افریقہ کا اسرائیلی حکومت کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرقی کنارے پر

حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے

ژوب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید

?️ 10 اکتوبر 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے