?️
کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار، موسیقار اور ریپر بادشاہ کے ساتھ مزید ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جہاں سے دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں دونوں کو بچوں کی طرح مستیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ویڈیوز کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، تاہم یہ تصدیقی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز نئی ہیں یا پرانی ہیں؟
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کو تنہا دیکھا جا سکتا ہے، ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ گلوکاری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے بادشاہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں جب کہ ان کی ویڈیوز پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پاکستانی صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ انہیں پاکستان میں اور کوئی مرد نہیں ملا تھا کہ انہوں نے بھارتی شخص کے ساتھ ویڈیوز بنائیں؟
اسی طرح بعض افراد نے دونوں کو بہن اور بھائی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب دونوں پر پاکستان اور بھارت کے صارفین تنقید کریں گے۔
مذکورہ ویڈیوز سے قبل دسمبر 2023 میں بھی دونوں کی دبئی میں ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
ماضی میں دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد یہ چہ مگوئیاں بھی تھیں کہ ممکنہ طور پر دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات ہیں، تاہم ایسی خبروں پر دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممکنہ طور پر مستقبل میں کسی منصوبے میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنماؤں
نومبر
غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے
جنوری
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کی سوچ میں
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحدی اور عدم تحفظ کے عوامل
فروری
یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے
دسمبر
یمن پر امریکی حملے جاری، انصاراللہ کا انتباہ: جواب دردناک ہوگا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے
مارچ
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق
اپریل
ملک بھر میں اومیکرون کی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا کہنا
جنوری
اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جنوری