?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے تکلیف پہنچانے والے لوگوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں اور اُن کے ساتھ رہیں جو آپ کے ساتھ اچھے ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اُن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے جن کے لیے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لیے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت، ہماری مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔‘
ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں، ان مہربان روحوں کی تعریف کریں جو صرف آپ کے لیے بھلائی چاہتے ہیں، وہ جو بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، رات کے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’ہمیں ایسے مہربان لوگوں کی کوششیں معمولی لگ سکتی ہیں کیونکہ وہ شاید آپ کی زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں بنتے لیکن وہ وہی ہیں جو آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔‘آخر میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ایسے خوبصورت لوگوں کی تعریف کریں کیونکہ وہ نایاب ہیں۔‘


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے متحدہ عرب
ستمبر
افغان امن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: گورنر پنجاب
?️ 3 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان
اگست
چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے
دسمبر
صہیونی فوج کے ہلاک ہونے والے اعلیٰ افسروں کی فہرست
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی فوج کی طرف سے شائع کردہ تازہ
اکتوبر
مصر کا شام کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا عزم
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مصری سیاسی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ قاہرہ شامی
اپریل
بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 اکتوبر 2023سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ عمران خان نے 5 اہم معاہدوں پر دستخط کئے
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جدہ میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب
مئی
اردگان نے اپنی بات واپس لی
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری
اکتوبر