🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ حنا الطاف صفائی سے لےکر کھانا پکانا اور کپڑوں دھلائی سب کام دونوں مل کر کرتے ہیں۔
آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے ندا یاسر کے خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی، اداکار جوڑے کے وائرل کلپ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ندا یاسر نے جوڑے سے سوال پوچھا کہ ’اگر گھر میں کام کرنے والے ملازم نہ آئیں تو وہ گھر کو کس طرح مینج کرتے ہیں؟ جس پر آغا علی نے جواب دیا کہ ’میں یہ بات سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر میں کام کرنے والے ملازم نہیں ہیں، گھر کی صفائی، کپڑے دھونے اور کھانا بنانے اور کپڑوں کی استری کرنے کے لیے کوئی ملازم نہیں ہیں، یہ سب کام ہم خود کرتے ہیں‘۔
آغا علی اور حنا الطاف نے بتایا کہ 9 ماہ قبل جب وہ نئے گھر میں شفٹ ہوئے تھے تو انہوں نے گھر میں کوئی ملازم نہیں رکھا تھا۔
آغا علی نے بتایا کہ وہ کچھ یوٹیوبرز اور اداکاروں سے متاثر تھے جو ملک سے باہر رہتے ہیں اور ان کے روزمرہ کے کاموں میں ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے بھی فیصلہ کیا کہ ہم خود اپنے گھر کو صفائی کریں گے، ہم خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، اور گھر کی صفائی وغیرہ حنا کرتی ہے۔
آغا نے کہا ’ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے‘۔
حنا الطاف نے کہا کہ گھریلو ملازمین کی موجودگی میں پرائیوسی بھی متاثر ہوتی تھی، تاہم اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی’۔
جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ شادی سے قبل بھی گھر کا کام خود کرتی تھیں؟ جس پر حنا نے جواب دیا کہ ’میں تھوڑا بہت کام خود کرتی تھی تاہم ایک ملازم ہمارے گھر میں تھی، لیکن گزشتہ 9 مہینوں سے پہلی بار میں خود پورے گھر کا کام خود کررہی ہوں‘۔
آغا علی نے کہا کہ میں دوسروں کو بھی یہ تاکید کرتا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے کام کا خود خیال رکھیں اور دوسروں پر انحصار نہ کریں کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے اور یہ خود کو فٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی لوگوں کو دیکھتا تھا، تو سوچتا تھا کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے کہ ہم اپنا کام دوسرے سےکرواتے ہیں، اور خود نہیں کرتے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی ہے، جب مجھے کام سے چھٹی ملتی ہے تو میں گھر میں خالی ہاتھ نہیں بیٹھتا۔
یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی 22 مئی 2020 کو ہوئی۔ دونوں کی جوڑی کو اس وقت کے ڈرامے دل گمشدہ میں بے حد پسند کیا گیا۔ بعد میں یہ آن اسکرین جوڑی حقیقی زندگی کی جوڑی بن گئی۔
شادی کے بعد شوبز کے اس جوڑی نے ایک ساتھ ایک شو کی بھی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین دنیا میں افکار عمومی کا پہلا مسئلہ
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:آزاد قوموں اور بیدار ضمیروں کے درمیان فلسطین کے مظلوم عوام
اکتوبر
ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے
🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی
نومبر
بجلی کے تعطل پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، سربراہ کے-الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 13 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سربراہ کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک)
اکتوبر
شام میں الجولانی پر کندھوں پر رکھ کر کون بندوق چلا رہا ہے؟؛امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی افسران کے حوالے
مارچ
مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال
جون
UNIFIL فورسز کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی گستاخی
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈینی ڈینن نے اتوار کو کہا کہ UNIFIL کے فوجیوں
اکتوبر
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟
🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے
مارچ
عراق شام سرحد پر مقاومت کے خلاف عظیم امریکی منصوبے کا انکشاف
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے
مارچ