کپل شرما طرز کا شو کرنے جا رہا تھا، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، شکیل صدیقی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں کپل شرما طرز کا ایک شو کرنے جا رہے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدہ حالات کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

شکیل صدیقی نے حال ہی میں وکی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

شکیل صدیقی نے بتایا کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین معین اختر اور کامیڈین عمر شریف عظیم انسان تھے، وہ ان کی آنکھیں تھے اور ان دونوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر شریف کے ساتھ اتنا وقت گزارتے تھے کہ اگر یہ کہا جائے کہ عمر شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے تھے تو غلط نہ ہوگا، کیونکہ وہ روزانہ بارہ بارہ گھنٹے ساتھ کام کرتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بڑا رسک لیا ہے، کیونکہ اپنے نام سے کوئی شو کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، اگر شو کامیاب نہ ہو تو انسان کا ذاتی نام بھی متاثر ہوتا ہے۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ وہ کبھی ایسا رسک نہیں لے سکتے، تاہم 2008 میں بھارت میں ان کا ایک شو ’میڈ اِن چائنا شکیل صدیقی‘ شروع ہونے والا تھا، جس کا سیٹ بھی تیار تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے حالات خراب ہونے کے باعث انہیں واپس پاکستان آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کپل شرما واقعی ایک باصلاحیت فنکار ہیں، اگر ان میں صلاحیت نہ ہوتی تو وہ آج اس مقام پر نہ ہوتے۔

یاد رہے کہ 2008 میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس وقت شدید کشیدہ ہو گئے تھے، جب نومبر میں ممبئی میں دہشت گرد حملے ہوئے، جنہیں ’26/11 حملے‘ کہا جاتا ہے۔

ان حملوں میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور بھارت نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا۔

بعدازاں پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور پاکستانی تھے، تاہم واضح کیا گیا کہ ریاست کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں ان حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے اور متعدد منصوبے معطل کر دیے گئے۔

مشہور خبریں۔

کیا روس پورے مغرب کو نگل لے گا؟ مجارستان کے وزیر اعظم کی رائے

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے

لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم

?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو

نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً صیہونی حکومت کے دوسرے سفیر کا استعفیٰ

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا میں صیہونی حکومت کے سفیر رونین ہوفمین نے اعلان کیا

صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی

الجولانی کی رہائش گاہ کے نزدیک صیہونی حملے پر سعودی عرب اور قطر  کا ردعمل

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کے اس حملے کی

انسانیت کو بچانے کا راستہ امت اسلامیہ کی بیداری ہے

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:آج مزاحمتی تحریک ایک اعلیٰ مقام اور فاتحانہ پوزیشن میں اپنے

51% امریکی جوان اسرائیل کی نابودی کے خواہاں

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان

طالبان پر تنقید کرنے والا یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے