?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے فنی سفر کے دوران کچھ ذاتی حدود کی سختی سے پابندی کرتی ہیں۔
عینا آصف نے حال ہی میں حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ وہ عموماً ہر عمر کے افراد سے بات کرتی ہیں، اسی وجہ سے اُن میں بچپنا کم ہے اور وہ زیادہ تر سمجھداری کی باتیں کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے باعث اُن کی تعلیم کبھی متاثر نہیں ہوئی، کیونکہ اُن کے دونوں بہن بھائی پڑھائی میں بہت اچھے ہیں اور اُن کی بھرپور مدد کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے ہمیشہ اچھے نمبرز آتے ہیں۔
عینا آصف نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسکیچنگ اور سوئمنگ کا بھی شوق ہے اور وہ فارغ وقت میں ان مشاغل میں مصروف رہتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں قائم ’رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس‘ سے اداکاری کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں، کیونکہ جب وہ خود کو اسکرین پر دیکھتی ہیں تو محسوس کرتی ہیں کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرسکتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ وہ تنقید سے بچنے کے لیے اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے کام کے دوران کچھ ذاتی حدود کی پابند ہیں، مثلاً وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی جو اُن کے اصولوں کے خلاف ہو یا کسی منظر میں حد سے زیادہ ساتھی اداکار کے قریب ہونا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حدود انہوں نے خود مقرر کی ہیں اور اگر وہ کسی امیر لڑکی کا کردار بھی ادا کر رہی ہوں تو لباس کا انتخاب اپنی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ہی کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اردوغان کے مشیرکا دمشق کے سلسلے میں نظریہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:اردوغان کی حکومت کے حکام اور ترک حکمراں جماعت کی قیادت
جنوری
صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے خلاف پاکستان کا سخت موقف
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا
جولائی
اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف
?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
جون
سعودی خفیہ عدالتیں
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے
فروری
ہمیں ایران سے اتفاق کرنا ہوگا: ٹرمپ
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات
ستمبر
گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ
مئی
واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے
ستمبر
الیکشن کمیشن اراکین کا چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار
?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین نے
دسمبر