کبھی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کسی سے نمبر مانگا، جاوید شیخ

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کسی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کبھی کسی لڑکی سے نمبر مانگا اور نہ ہی کبھی کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کیا۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں ’اشنا شاہ‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اور زینت منگی کی طلاق کی وجہ سے ان کے بچوں شہزاد اور مومل شیخ نے کچھ مشکلات بھی دیکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے وقت ان کےبچے کافی چھوٹے تھے اور طلاق کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی تھی۔

جاوید شیخ کے مطابق والدین کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے ان کے بچوں نے کچھ مشکل وقت بھی دیکھا اور مشکلات بھی برداشت کیں لیکن بعد میں ان کی بہن اور بھائیوں کے بچوں نے ان کے بچوں کا ساتھ دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے چھوٹے تھے تو ان کی بہن اور بھائیوں کے بچے ان کے بچوں کے پاس آکر وقت گزارتے تھے، جس سے ان کے بچوں کو کافی مدد ملی۔

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں کے بالغ ہونے اور ان کی شادیوں کے وقت انہوں نے بطور والد اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے بچوں کی شادیاں ہونے تھیں، تب انہیں بیٹی مومل شیخ نے گھر واپس آنے کا کہا اور انہوں نے دونوں بچوں کی شادیاں خود کروائیں۔

اداکار کے مطابق انہوں نے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ کی شادیاں کرواکر بطور والد ذمہ داریاں ادا کیں اور انہوں نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ وہ کسی فرد کے حقوق پر ڈاکا نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حقوق اللہ سمیت حقوق العباد کا بھی بڑا خیال رکھتے ہیں، وہ مذہبی شخص ہیں اور وہ راتوں کو تہجد بھی پڑھتے ہیں۔

جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان پر بہت ساری خواتین فدا رہیں، بطور اداکار خواتین ان سے محبت کرتی رہیں اور ان کے پاس بہت سارے قصے ہیں لیکن وہ بتانا مناسب نہیں سمجھتے۔

اسی دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ان پر کافی ساری لڑکیاں فدا رہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی لڑکی کو ’لائن‘ نہیں ماری اور کسی سے کبھی نمبر مانگا اور نہ کسی سے فلرٹ کیا۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل فلم ساز سید نور نے بتایا تھا کہ ماضی میں ان کے، جاوید شیخ اور اداکار شاہد کے درمیان لڑکیاں پھنسانے کا مقابلہ رہتا تھا اور جاوید شیخ لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔

مشہور خبریں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں)  ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،

پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے

اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے

?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

?️ 3 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مریم

پی ٹی آئی ملک گیر تحریک کیوں نہیں چلا رہی ہے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے کو تاحال حتمی شکل نہ دے سکیں

?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے

سابق وزیر خزانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی

?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی ملک میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے