?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کی بہتر پرورش کے لیے ڈیفنس میں موجود اپنی رہائش چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یاسر حسین نے حال ہی میں زارا نور عباس کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق اور بچوں کی موجودہ عادات پر تفصیل سے بات کی۔
ان کے مطابق ان کا بیٹا پرانے خیالات کا ہے اور اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کبیر کو کھیلنے کا بہت شوق ہے اور وہ ہر وقت کھیلنے کی طرف مائل رہتا ہے، جب کہ آج کل کے زیادہ تر بچے زیادہ تر وقت موبائل استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور کھیل کود میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ڈیفنس میں رہائش پذیر تھے، جہاں بچوں کا آپس میں تعلق اتنا مضبوط نہیں ہوتا جتنا دیگر علاقوں میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس کے بچے بھی کھیلتے ہیں لیکن وہاں گلیوں میں کھیلنے کا رجحان بہت کم ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ کبیر کی پرورش ایسے ماحول میں ہو جس طرح کے ماحول میں ان کی پرورش ہوئی تھی۔
یاسر حسین نے بتایا کہ اب ان کا بیٹا محلے کے بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کے بہت سارے دوست ہیں جو گھر پر بھی کھیلنے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کبیر باہر سے کھیل کر گھر واپس آتا ہے تو وہ پسینے میں شرابور ہوتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنی توانائی بھرپور طریقے سے استعمال کی ہے۔
اداکار نے بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ والدین اپنے بچوں کو جو کچھ سکھا سکتے ہیں، وہ کوئی اسکول یا استاد نہیں سکھا سکتا اور بچوں کو اصل تعلیم والدین ہی دے سکتے ہیں کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے، ان کے ہاں جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کے میدان سے میڈیا کی فتح تک حماس کی کامیاب حکمت عملی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کی قیدیوں کے تبادلے
جنوری
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
بائیڈن کی حکومت میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہتھیاروں کا بڑا سودا
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ
نومبر
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
اسرائیل کے مداخلتی بیان کو دوبارہ پڑھنا؛ جب لبنانی حکومت نیتن یاہو پر جوش!
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت کی جانب سے مزاحمت کو غیر مسلح کرنے
اگست
وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
پرنس ہیری کا طالبان کے 25 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی بادشاہ کے بیٹے شہزادہ ہیری کو افغانستان میں
جنوری
سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ
فروری