?️
کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں، اُن کے ہوٹل کے کمرے میں سے کسی نے انگوٹھیاں اور ہار چرا لیا، خوامخواہ میں ہی پاکستان اتنا بدنام ہے۔
ندا یاسر جو کہ کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ ترکی کی سیر کرنے گئی ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ان کی قیمتی جیولری چوری ہو گئی تھی۔
ندا یاسر کا کہنا ہے استنبول میں بڑی چوریاں ہوتی ہیں خوامخواہ میں ہی پاکستان اتنا بدنام ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بس تین چار ہی قیمتی چیزیں ہیں جو ان کے پاس موجود ہوتی ہیں جن میں کچھ ہیرے کی انگوٹھیاں اور ایک ہار ہے، وہ یہ جیولری ترکی پہن کر چلی گئیں تھیں اور اب انہیں اس بات کا پچھتاوا ہے۔
ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے ترکی میں اپنی انگوٹھیاں اور ہار ایک پاؤچ میں ڈال کر اپنے بڑے بیگ میں سنبھال کر رکھی تھیں اور اُن کا وہ بڑا بیگ ہوٹل میں ہی ہوتا تھا، ان کا خیال تھا کہ ہوٹل کے کمرے کی الماری میں رکھے ہوئے بیگ میں سے کون چوری کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا خیال غلط ثابت ہوا اور اُن کے ہوٹل کے کمرے میں سے کسی نے انگوٹھیاں اور ہار چرا لیا۔ندا یاسر نے بتایا کہ جس رات انہوں نے پاکستان واپس آنا تھا انہیں اس واقعے کی ایف آئی آر کٹوانے کے لیے ترکی کے تھانے میں بیٹھ کر اپنی باری کا چار گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔
مشہور خبریں۔
’عمران خان کو صرف ڈیڑھ گھنٹے کیلئے پنجرے سے نکالا جاتا ہے‘، وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکام کے بعد پی
اکتوبر
کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ
جنوری
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دہشت گردی جاری، بین الاقوامی میڈیا کی عمارت کو تباہ کردیا گیا
?️ 16 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل
مئی
کورونا : سندھ حکومت کا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
?️ 14 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی
جولائی
قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج
?️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر
فروری
بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا: وزیر اعظم
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے
جون
شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں
نومبر
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست