?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین میزبان و اداکارہ نادیہ خان اپنی بیٹی علیزے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام فوبیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا کی موجودہ صورتحال دیکھ کر بہت پریشان ہوں اور اسی وجہ سے علیزے کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں۔
سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے شو میں اپنی بیٹی علیزے کو بطورِ مہمان مدعو کیا۔نادیہ خان نے اپنے شو کے دوران بیٹی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بیٹی علیزے بہت جلد اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا چلی جائے گی۔
میزبان نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی یہاں پاکستان میں ہی رہ کر اپنی تعلیم مکمل کرے اور میں نے علیزے کو روکنے کی بہت کوشش بھی کی لیکن میں کامیاب نہیں ہوسکی۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں اسلام فوبیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا کی موجودہ صورتحال دیکھ کر بہت پریشان ہوں اور اسی وجہ سے علیزے کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں۔
نادیہ خان دورانِ شو بیٹی کے کینیڈا جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔میزبان نے مزید کہا کہ ’میں نے علیزے کو اداکاری کی دُنیا میں آنے کا بھی کہا تھا اور اس ضمن میں بہت سے لوگوں سے بیٹی کی ملاقات بھی کروائی لیکن اچھے گریڈز کی وجہ سے علیزے کا یونیورسٹی میں داخلہ کروادیا۔‘
واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔


مشہور خبریں۔
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
سعودی شہر الخرج میں گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الخرج شہر میں
جولائی
پاکستان اور برطانیہ کا انسدادِ دہشتگردی و منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشتگردی اور
نومبر
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام
مئی
خیبرپختونخوا : بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 406 ہوگئی
?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید آٹھ افراد جاں
اگست
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی
اپریل
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
امریکہ نے حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کو کیا کہا؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ
ستمبر