?️
اسلام آباد(سچ خبریں) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور غلط رپورٹنگ کا پروپگنڈا بےنقاب ہوگیا، بھارتی میڈیا میں گلوکار علی ظفر کے گلواکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے حوالے سے کافی چرچا ہو رہا ہے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگر میشا شفیع مقدمہ ہارتی ہیں تو انہیں 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا میں گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ انہیں 3 سال کی قید سنا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کے حوالے سے گمراہ کن اور غلط رپورٹنگ کی حد ہی کردی، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیے جانے پر گلوکارہ خود بھی برہم ہوگئیں، ان کے وکیل اسد جمال کی جانب سے ایک وضاحتی پیغام بھی سامنے آیا ہے۔
گلوکارہ نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، بھارتی میڈیا کو اس جھوٹے پروپیگنڈے پر شرم آنی چاہئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگر میشا شفیع مقدمہ ہارتی ہیں تو انہیں 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
بھارت کی مشہور و معروف میڈیا آؤٹ لیٹس میں یہ خبر گردش کرنے لگی کہ میشا شفیع کو علی ظفر پر ہراسانی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی دیکھا دیکھی باقی پلیٹ فارمز نے بھی بغیر تصدیق کیے یہ جعلی خبر شائع کی۔
خبر کے وائرل ہونے پر میشا شفیع کے وکیل اسد جمال نے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ میشا کو عدالت نے اب تک کوئی سزا نہیں سنائی ہے۔وضاحتی پیغام میں کہا گیا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ غلط اور بے بنیاد خبر کیسے مختصر وقت میں اتنی پھیل گئی۔
سوشل میڈیا پر فعال میشا شفیع نے خود بھی غلط خبر پھیلانے والے تمام بھارتی میڈیا اداروں کو کھری کھری سنائیں۔خیال رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پر جسمانی طور پر ہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفر نے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاؤنٹ میرے خلاف تحقیر آمیز جملے اور جھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ علی ظفر کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس سے اُن کے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔
مشہور خبریں۔
ریڈمی کا رواں برس کا سستا ترین فون پیش
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
نومبر
کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد
ستمبر
رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا
اپریل
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
ستمبر
ہمیں اپنی سرزمین پر کہیں بھی فوج تعینات کرنے کا حق ہے:روس
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی نائب وزیر خارجہ کے
جنوری
فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کیا، سراج الحق
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے
اکتوبر
سید حسن نصر اللہ کی تقریر بیماری کے باعث منسوخ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری
دسمبر