موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی: عاصم اظہر

موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی

?️

کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار حکومت اپنی انا کی خاطر طلبہ کے امتحانات لے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ طلبہ کے مستقبل کے لیے امتحانات لے رہی ہے۔عاصم اظہر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’اگر طلبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تو اُن کا کونسا مستقبل باقی رہے گا؟

گلوکار نے کہا کہ ’اس مقام پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے اس سال امتحانات لینا اپنی انا پر لے لیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی اس خطرناک تیسری لہر میں حکومت کی جانب سے یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی کہ بچوں کو اپنے گھروں میں وائرس واپس لے جانے دیا جائے۔

عاصم اظہر کے  ٹوئٹ پر طلباء کی بڑی تعداد گلوکار کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں شوبز ستارے اُن کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی آواز بُلند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ جب طلبہ ہجوم والے کمرہ امتحان سے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو ناصرف اُنہیں کورونا وائرس کا خطرہ ہوگا بلکہ وہ اپنے گھر بھی اس وبا کو لیکر جائیں گے۔اُنہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو اس پر غور کرنے اور سب کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی

?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر

چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو فلسطینی اتھارٹی

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا

?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے

بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئے ملک کو گمراہ کن نظریات، انتشار، فساد سے بچانا ہوگا،شہباز شریف

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں

امریکی پالیسیاں تیسری جنگ عظیم میں ختم ہوں گی: ٹرمپ

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  متنازعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے