موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے خطرناک اثرات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مرنے کی جھوٹی خبر سننے کے بعد ان کے دوستوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جب کہ دوست، بیوی، بیٹی اور بھائی انہیں فون کالز کرتے رہے۔

محمود اسلم حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی موت کی جھوٹی خبر پھیلانا غلط کام ہے، ہر مذاق برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن موت کی خبر پھیلانے کا مذاق ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت کی خبر ایسے وقت میں پھیلائی گئی تھی جب وہ مکمل طور پر ٹھیک ٹھاک تھے اور شوٹنگز میں مصروف تھے لیکن اپنے گھر سے دور تھے۔

اداکار کے مطابق ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز پریشان ہوگئے اور انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، انہیں یقین نہیں آیا کہ کیسے ان کی موت ہوئی اور پھر انہیں فون کالز بھی کرتے رہے۔

محمود اسلم کا کہنا تھا کہ جس دن کی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلی، وہ پوری رات نہیں سو سکے، فون پر آنے والی کالز پر بات کرتے ہوئے ہر کسی کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک بھائی علیل ہیں، انہیں متعدد بیماریاں ہیں، وہ بھی ان کی موت کی خبر سن کر صدمے میں چلے گئے اور انہیں فون کرکے ان کے ساتھ روتے رہے، ان کی لمبی زندگی کی دعائیں کرتے رہے۔

سینئر اداکار کے مطابق ان کی بیٹی کو ان کے سسرال والوں نے جب ان کی موت کی خبر سنائی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، انہوں نے اپنی ماں کو فون کیا، والدہ نے بیٹی کو یقین دلایا کہ ان کے والد کی موت کی خبر جھوٹی ہے لیکن انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد، دوست، بیوی، بیٹی، بھائی اور بیرون ممالک رہنے والے رشتے دار بھی انہیں فون کالز کرتے رہے اور وہ ہر کسی سے بات کرکے انہیں یقین دلاتے رہے کہ ان کے حوالے سے پھیلائی گئی خبر جھوٹی ہے۔

محمود اسلم نے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا والوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بارے میں بھی ایسی جھوٹی خبر نہ پھیلایا کریں، ایسی خبر سن کر کوئی صدمے میں بھی جا سکتا ہے اور بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کشمیریوں کی قتل گاہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا

?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں

مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی

?️ 24 جنوری 2021مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی ملتان(سچ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان

دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے

وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار

?️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید  بارش اور برفباری سے  مری میں پیش آنے سانحے

اسپین میں مسلم مقدس مقامات کی توہین جاری

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:یوروپ میں اسلام مقدسہ اور مسلم مقدس مقامات کی توہین کے

شام میں ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا مسائل ہیں؟

?️ 4 جون 2022شام کا بحران 2011 کے اوائل میں بیرونی ممالک کی مداخلت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے