?️
ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی عملے کی پوری کوشش کے باوجود گزشتہ رات جان کی بازی ہار گئے بھارتی میڈیا کے مطابق شرون راٹھور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور چار دن قبل انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شرون راٹھور کا انتقال گزشتہ رات ہوا، طبی عملے کی جانب سے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی تاہم کورونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اُن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔
کچھ روز قبل موسیقار کے صاحبزادے سنجیو نے والد کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔بالی وڈ شخصیات نے موسیقار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ ندیم اور شرون کی جوڑی بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی تصور کی جاتی ہے اور انہوں نے شاندار میوزک کمپوز کیا ہے جب کہ ان کی معروف فلموں میں عاشقی، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، راجہ ہندوستان، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے جیسی فلمیں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی
اکتوبر
افریقہ میں اسرائیل کی اہمیت تل ابیب کے تصور سے کہیں کم : عطوان
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ
فروری
کورونا: ملک بھر میں مزید 74 مریض انتقال کر گئے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
صیہونی، سعودی،اماراتی اتحاد کا قیام
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون
فروری
اسرائیل کا عرب مصالحتی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب سے ایک مکمل سکیورٹی وفد
فروری
روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک طرف یوکرین کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے
دسمبر
غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اہم اثرات میں سے ایک، نیز مقبوضہ
ستمبر
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ