مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل

مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذرت کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم ایک جاہل  اور بدتمیز قوم ہیں، ہم پاکستان کو برباد کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نفیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پیغام جاری کیا۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’پارلیمنٹ میں جو کتابیں اُچھال اُچھال کر پھینکی جارہی تھیں اُن پر پاکستان کا نام لکھا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’معذرت کے ساتھ لیکن ہم ایک جاہل اور بدتمیز قوم ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اُس ملک کو برباد کررہے ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں بطورِ تحفہ دیا۔‘مریم نفیس نے کہا کہ ’یہ لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں، سر شرم سے جھک گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ اس قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ارکان اسمبلی کے رویہ دیکھ کر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جو طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا، اسمبلی میں غلیظ زبان اور الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ سب دیکھ کر میرا سر شرم س جھک گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جو ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہ کرسکتے ہوں وہ ہماری نمائندگی اور ملکی ترقی کےلیے کیا کام کریں گے؟

مشہور خبریں۔

طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی

?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک

جنگ سے یمنی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کو 12 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے عہدیداروں نے اس ملک کے

’2 دہائی کے دوران 3 ارب صارفین‘، فیس بک کو 20 سال مکمل ہوگئے

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: فیس بُک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں،

سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی

?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے

پاکستانی فلم انڈسٹری بھارتی شوبز کی توسیع تھی، واسع چوہدری

?️ 5 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع

پاکستان کا فلسطینی، لبنانی عوام کی سپورٹ کا عہد

?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین، غزہ اور

مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق

?️ 8 فروری 2021واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا

ایران عرب معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کرے گا: پاکستان

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے