مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ بطور انسان مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، ایسے میں وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں؟

ثمن انصاری حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت مرد کی ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی اور طلاق ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے پہلے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔

اداکارہ کے مطابق کیوں کہ ماں تھیں اور انہیں اپنا کیریئر بھی بنانا تھا، اس لیے انہوں نے طلاق کے بعد فوری طور پر دوسری شادی نہیں کی لیکن بعد میں انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے فوری بعد ان کے پہلے شوہر کی جانب سے شادی کرنے پر اب اگر وہ سوچیں کہ ان کا پہلے ہی کسی خاتون سے افیئر تھا تو یہ غلط ہوگا، یہ ان کا کام نہیں، وہ جانیں اور ان کا کام جانیں۔

مرد کی دوسری شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر پہلی شادی کے وقت ہی مرد یہ عندیہ دے دے کہ وہ دوسری شادی بھی کر سکتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ بہت ساری خواتین مرد کی ایک سے زائد شادیوں کو تسلیم کرتی ہیں، اس لیے مرد کو پہلی ہی شادی کے وقت نکاح نامے میں یہ بات کہنی چاہیے کہ وہ دوسری شادی بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی دوسری شادی کا معاملہ مرد کا ذاتی مسئلہ اور پھر ان کی پہلی بیوی کا مسئلہ ہے، ان دونوں کو ہی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملے کو حل کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ لیکن مرد کو دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینی چاہیے اور جہاں تک انہیں معلوم ہے کہ مذہب بھی اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ مرد دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لے۔

ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ لیکن بطور انسان مرد ایک بیوی نہیں سنبھالتا، وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد دوسری شادی بھی کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ تمام خواتین کو یکساں حقوق اور خوشیاں فراہم کرے۔

مشہور خبریں۔

پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کو بلٹ پروف گاڑیوں سے لیس کیاجائیگا

?️ 2 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں) مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و

کون ہو سکتا ہے امریکی صدر؟ ایک سروے

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے

فواد چودھری نے فنانس بل کے متعلق افوہوں کو مسترد کر دیا

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھارت سے آزادی کے پوسٹر آواں کردیئے گئے

?️ 29 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں

بھارتی جارحیت نے دوایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے