ماں کی گود میں بھی آرٹسٹ تھا، اپنے ہی رشتے داروں نے قدر نہیں کی، فردوس جمال

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی آرٹسٹ ہیں، وہ ماں کی گود میں بھی فنکار تھے لیکن ان کی قدر نہیں کی گئی، اپنے ہی رشتے داروں نے ان کا گھر میں آنا بند کردیا تھا۔ْ

فردوس جمال حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مشکلات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے کہا کہ اگرچہ ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی لیکن انہیں شہرت اور نام لاہور نے دیا، انہیں داتا کی نگری نے فردوس جمال بنایا۔

ان کے مطابق وہ بہت کم عمر تھے جب ان کے والدین کا انتقال ہوا، جس بعد ان کی زندگی میں مشکلات بھی آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے بڑا دکھ یہ ملا کہ ان کی شادی آرٹسٹ سے نہیں ہوئی، وہ جس طرح کے فرد تھے، اسی طرح کا ساتھی انہیں نہیں ملا۔

اسی بات پر انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افسوس نہیں کہ ان کی شادی وہاں کیوں ہوئی بلکہ وہ اپنے دل کا شکوہ کر رہے ہیں کہ کاش انہیں آرٹسٹ ساتھی ملتا۔

فردوس جمال نے واضح کیا کہ وہ اپنی شادی اور بچوں سے خوش ہیں اور انہیں سب سے زیادہ خوشی بڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوئی تھی۔

انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ وہ پیدائشی آرٹسٹ تھے اور تاحال آرٹسٹ ہیں جب کہ ماں کی گود میں بھی وہ آرٹسٹ تھے لیکن انہیں شادی کے لیے ویسا شخص نہیں ملا، جیسے وہ خود تھے۔

انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پشاور میں رہتے تھے تو ان کے رشتے داروں نے ان کے گھر آنے پر پابندی لگا دی تھی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی خالہ نے بھی ان کے گھر آنے پر پابندی لگادی تھی اور ان کی والدہ کو کہا تھا کہ ان کا بیٹا ڈراموں اور فلموں کی باتیں کرتا ہے، وہ ان کے بچوں کو بھی خراب کرے گا، انہیں ہمارے گھر آنے سے روکیں۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ضیا الحق صدر تھے، تب دلیپ کمار کے اعزاز میں صدر مملکت نے عشائیے کا اہتمام کیا تھا، جہاں ضیا الحق نے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر دلیپ کمار سے ملوایا اور انہیں کہا کہ فردوس جمال پاکستان کے دلیپ کمار ہیں۔

پروگرام کے دوران فردوس جمال نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں، انہیں محبت اور عزت بھی ملی اور اب وہ 70 سال کے ہوچکے ہیں، اب آگے انہیں اپنی موت نظر آتی ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں اسرائیل مخالف رویوں میں اضافہ

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 کی رپورٹ

پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج

?️ 11 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)

مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے

وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کا ’اوپن ٹرائل‘ اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع، سماعت پیر تک ملتوی

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ

ونزوئلا پر امریکی فوجی حملے پر ردعمل؛ روسیوں نے کیا پوزیشن لی؟

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزوئلا پر آج کے امریکی فوجی حملے نے مختلف ردعمل

طویل عرصے کے بعد پاکستان، ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین کے امکان

?️ 1 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} پاکستان ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق استنبول سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے