’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ میں انہوں نے سب سے زیادہ پیسے لگائے اور ان کی اب تک یہ مہنگی ترین فلم ہے۔

ہمایوں سعید نے گزشتہ ہفتے فلم کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ فلم کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔

اب انہوں نے ایک بار پھر فلم کے بجٹ اور اس کی ممکنہ کمائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ فلم کی ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔

ماہرہ خان کے ہمراہ ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری اور مستقبل میں فلمیں بنانے سے متعلق بھی بات کی۔

پروگرام کے دوران اداکار نے بتایا کہ اب حکومت پاکستان نے فلم سازوں کو معاونت کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چھوٹے فلم سازوں کو مالی سمیت دیگر معاملات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی معاونت نہیں ملی لیکن امید ہے کہ اگلی فلم بنانے تک انہیں بھی حکومت کی جانب سے مدد ملے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس بار انہوں نے دو سال بعد فلم بنائی ہے لیکن اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ ہر سال کم سے کم ایک فلم ضرور بنائیں گے۔

ہمایوں سعید نے ساتھ ہی کہا کہ اگر انہوں نے سال میں دو فلمیں بنائیں تو ایک فلم میں دوسرے اداکار کو کاسٹ کریں گے، ایک میں خود ہیرو آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر انہوں نے سال مین ایک ہی فلم بنائی تو اس کے ہیرو بھی خود ہی ہوں گے۔

فلم کی ممکنہ کمائی اور بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ ’لو گُرُو‘ ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لگی۔

ان کے مطابق فلم کی زیادہ تر شوٹنگ برطانیہ میں ہوئی ہے، جس وجہ سے اس کا بجٹ زیادہ ہوا، تاہم انہیں پوری امید ہے کہ فلم ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام فلموں نے ان کی توقع سے زیادہ کمائی کی، وہ جتنا سوچتے ہیں، اس سے زیادہ فلم کماتی ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

اداکار نے بتایا کہ پاکستان میں کم سینما ہونے کے باوجود ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے 70 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی اور اب ’لو گُرُو‘ اس سے زیادہ کمائی کرے گی۔

انہوں نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ فلم نے انتہائی شاندار ڈھائی سو کروڑ روپے تک کی کمائی کی جو کہ بے مثال کمائی ہے۔

ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمی شائقین کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ پاکستانی لوگ ایک ہی فلم بار بار بھی دیکھتے ہیں، جس وجہ سے ملکی فلموں کی کمائی زیادہ ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

حملے کا جواب حملے کی صورت میں ملے گا:یمنی فوج

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے

ہم لاس اینجلس کے جہنم میں تنہا رہ گئے!امریکی صارفین کی مایوسی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی صارفین نے

پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف

نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران

صیہونی حکومت عالم اسلام اور عرب دنیا کی سب سے بڑی دشمن :ایرانی عہدہ دار

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری نے سعودی عرب کے ساتھ

سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح

?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات

حکومت اور اپوزیشن کے مابین  میچ کے انکارپر فیاض الحسن کا ردعمل

?️ 24 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب حکومت اور اپوزیشن

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے

?️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے