🗓️
کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ایکشن دکھانے والے فواد خان کے مداحوں کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ اداکار جلد ہی بڑے پردے پر ایکشن اور تھرلر میں دکھائی دیں گے۔
جی ہاں، خبریں ہیں کہ فواد خان کو کراچی کی مافیا اور سیاست پر بننے والی کرائم تھرلر جب کہ نیوز روم کی بھاگ دوڑ اور سیاست پر بننے والی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔
شوبز میگزین ورائٹی کے مطابق امریکا میں ہونے والے جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول ”تصویر فیسٹیول“ کی تقریبات کے دوران فواد خان کو دونوں فلموں میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔
فلم فیسٹیول میں ہونے والی تقریب کے دوران معلومات دی گئی کہ نیوز روم کی سیاست، بھاگ دوڑ اور میڈیا انڈسٹری کی جنگ پر بننے والی فلم ’بہائنڈ دی سین‘ میں فواد خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
فلم کی ہدایات مہرین جبار، سرمد کھوسٹ اور محمد علی نقوی دیں گے جب کہ اسے بلال سمیع، رضا نمازی اور سوری گوپالن نے پروڈیوس کریں گے۔
اسی طرح فواد خان ایک اور کرائم تھرلر فلم ’دی پرزنر‘ میں بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’دی پرزنر‘ کی کہانی کراچی کی سیاست، مافیا، جرائم اور شہر پر حکمرانی کے خواب دیکھنے کے گرد گھومتی ہے اور اس میں 1990 کا دور دکھایا جائے گا۔
فلم کی کہانی عمر شاہد کے ناول سے ماخوذ ہے، جسے پارسا صدیقی اور احمر خان نے فمی تشکل دی ہے۔
فلم میں فواد خان پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے جو کہ کراچی کی مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کو مزہ چکھاتے دکھائی دیں گے۔
’دی پریزنر‘ کو تینوں بھارتی نژاد خواتین فلم ساز پروڈیوس کریں گی اور فوری طور پر اس کے ہدایت کار کا نام سامنے نہیں آ سکا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ فواد خان کی دونوں فلمیں کب تک ریلیز ہوں گی، تاہم امکان ہے کہ انہیں 2025 اور 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فواد خان کے ساتھ دونوں فلموں میں کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا جب کہ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں فلموں میں بھارتی اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی جیلوں میں اب نئے قیدیوں کی گنجائش نہیں
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس
جون
کبھی کھیلنے کیلئے 9 مئی مل جاتا ہے، اب شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ مل گئی، سابق صدر
🗓️ 1 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک
جون
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری
کیا حزب اللہ الاقصیٰ طوفان کی جنگ میں داخل ہوگا؟
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونی حکومت کی بھاری شکست کے پہلے
اکتوبر
شرمین طالبان سے ملاقات سے پہلےکہا کہ ہم انہیں ابھی نہیں پہچانتے
🗓️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر کے سینئر طالبان عہدیداروں سے ملاقات کے لیے روانہ ہونے
اکتوبر
صیہونیوں کی علاقے میں کشیدگی بڑھانے کی خفیہ حکمت عملی بے نقاب
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی چینل 13 کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل
نومبر
جرمنی نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا
🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:جرمنی نے ایران فوبیا پھیلانے کی کوشش میں اپنے شہریوں کو
فروری
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ
🗓️ 11 دسمبر 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر
دسمبر