?️
سچ خبریں: پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی آخری پکار کو نئی دستاویزی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں دکھایا گیا ہے، جس کا بدھ کو وینس فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سجا کلانی نے پوری کاسٹ اور عملے کی جانب سے جاری کردہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ ’ہند کی کہانی پورے ایک قوم کا درد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے‘۔
یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ٹیلی فون آپریٹرز کو دکھایا گیا ہے جو کئی گھنٹوں تک کار میں پھنسی ہند رجب کو تسلی دیتے رہے، جبکہ اس کے اردگرد اس کی خالہ، ماموں اور 3 کزن پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔
فلم میں اصل ٹیلی فون کالز شامل کی گئی ہیں جن میں بچی دہائی دیتی ہے کہ ’میں بہت ڈری ہوئی ہوں، پلیز آ جائیں‘۔
سجا کلانی نے کہا کہ ’اصل سوال یہ ہے کہ ہم نے ایک بچے کو زندگی کی بھیک مانگنے پر کیسے مجبور ہونے دیا؟ جب تک ایک بھی بچہ زندہ رہنے کے لیے فریاد کر رہا ہو، کوئی سکون سے نہیں جی سکتا، ہند رجب کی آواز دنیا بھر میں گونجے‘۔
تقریباً 3 گھنٹے بعد ہلال احمر کو اسرائیل کی طرف سے ایمبولینس بھیجنے کی اجازت ملی، لیکن ایمبولینس موقع پر پہنچنے کے فوراً بعد ہند اور طبی عملے کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا۔
چند دن بعد ہند کی لاش اس کی فیملی کے افراد کے ساتھ کار میں ملی، جبکہ 2 ایمبولینس اہلکاروں کی باقیات بھی ان کی تباہ شدہ گاڑی سے برآمد ہوئیں۔
ابتدا میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ان کے دستے گاڑی کے فائرنگ رینج میں نہیں تھے، لیکن آزاد تحقیقات نے اس دعوے کو چیلنج کیا اور بعدازاں اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے ہند رجب کی کار تباہ کی اور دونوں طبی کارکنوں کو قتل کیا۔
اس ہفتے جب اسرائیلی فوج سے اس قتل عام پر سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 29 جنوری 2024 کو پیش آنے والا یہ واقعہ ابھی تحقیقات کے مرحلے میں ہے اور مزید تبصرہ نہیں کیا گیا۔
شائقین نے 24 منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں
وینس میں فلم کے پریمیئر پر شائقین نے پرجوش انداز میں 24 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، جو اب تک کے فیسٹیول کا سب سے طویل خراج تحسین ثابت ہوا، اس دوران سامعین نے ’فری، فری فلسطین‘ کے نعرے بھی لگائے، فلم کو اب ’گولڈن لائن‘ ایوارڈ کا سب سے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے، جس کا اعلان 6 ستمبر کو ہوگا۔
فلم کو ہالی وڈ کے بڑے ناموں کی حمایت بھی حاصل ہے، جن میں اداکار جوکین فینکس، رونی مارا اور بریڈ پٹ شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کارہ و مصنفہ، تیونس سے تعلق رکھنے والی کوثر بن ہانیہ نے کہا کہ ’جب میں نے پہلی بار ہند کی آواز سنی تو یہ صرف ایک بچی کی آواز نہیں تھی بلکہ پورے غزہ کی فریاد تھی، یہی غصہ اور بے بسی اس فلم کی اصل بنیاد ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا میں یہ بیانیہ عام ہے کہ غزہ میں مرنے والے ’کولیٹرل ڈیمیج‘ ہیں، یہ سوچ انسانیت سوز ہے، اسی لیے سینما اور فن اہم ہیں تاکہ ان لوگوں کو آواز اور پہچان مل سکے، ہم کہہ رہے ہیں بس بہت ہو گیا، اس نسل کشی کا خاتمہ ہونا چاہیے‘۔
نسل کشی
اس دوران دنیا کی سب سے بڑی ’ایسوسی ایشن آف جینو سائیڈ اسکالرز‘ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانونی معیار پورا ہو چکا ہے اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل اس الزام کی تردید کرتا ہے۔
فلم میں ہلال احمر کے ڈسپیچرز کا کردار ادا کرنے والے فنکاروں نے بتایا کہ انہوں نے ہند رجب کی اصل ریکارڈنگ صرف شوٹنگ کے دوران سنی، جس سے فلم بندی ایک نہایت جذباتی عمل بن گئی، فلسطینی اداکار موتاز ملحیس نے کہا کہ ’دو بار تو میں فلم جاری ہی نہیں رکھ سکا، مجھے گھبراہٹ کا شدید دورہ پڑا‘۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون
کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی
?️ 10 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں
جون
ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے: تخت روانچی
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: مجید تخت روانچی اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران
جون
پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے
مئی
ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف خطرات میں اضافے پر روس کا موقف
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی پریس کانفرنس
اکتوبر
سنوار کے انتخاب پر امریکی اور صہیونی میڈیا کا ردعمل
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل
اگست
16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اگست