?️
سچ خبریں:بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن جانے کے باوجود مشترکہ رہائشی عمارت میں رہتے رہے لیکن فلموں کی کامیابی کے بعد انہیں اسی عمارت میں علیحدہ سے ٹوائلٹ دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے انکشاف کیا کہ فلموں کی کامیابی سے قبل میں ایک مشترکہ رہائشی عمارت میں رہتا تھا جہاں 7 خاندان (34 سے زائد افراد ) رہائش پذیر تھے،عمارت میں صرف 3 ٹوائلٹ موجود تھے اور ہر صبح ان ٹوائلٹس کے باہر لمبی قطار موجود ہوتی تھی جس کی وجہ سے ہر صبح بھاگ دوڑ کرنی پڑتی تھی۔جیکی شروف نے کہا کہ جب میری فلمیں ہٹ ہونے لگیں اور میں مشہور ہو گیا تو اس عمارت کے تین ٹوائلٹس میں سے ایک ٹوائلٹ میرے لیے مختص کردیا گیا جو وہاں رہنے والے 34 افراد کیلئے ایک مشکل فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ ٹوائلٹ لینے سے منع کیا تو ان لوگوں نے مجھے مجبور کیا اور مجھے بتایا کہ میری فلموں کی کامیابی وہاں رہنے والے افراد کیلئے فخر کا باعث ہے۔
اداکار نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ میں اپنی غیر موجود گی میں اس ٹوائلٹ کو لاک کرکے جاسکتا ہوں لیکن یہ فیصلہ ہر صبح میرے لیے خاصی شرمندگی کا باعث بنتا تھا اور جب میں نے وہاں لوگوں سے کہا کہ وہ میرے جانے کے بعد یہ ٹوائلٹ استعمال کرسکتےہیں تو انہوں نے مجھے منع کردیا۔
فلمی کیرئیر کے ابتدائی سالوں سے متعلق جیکی شروف کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر بھی اسی چال میں مجھ سے ملاقات کےلئے آتے تھے، ہم دو باکسز کو بیٹھے کی جگہ بنا کر میٹنگ کیا کرتے تھے، ایک باکس کو ٹیبل کے طور پر استعمال کیا جاتا جب کہ اس کمرے سے میرا باتھ روم بھی واضح نظر آتا تھا۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری
جولائی
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئر مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کے امیدواروں کے مدِمقابل
?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہو
نومبر
سعودی عرب کی نظر میں ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر
?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا
اگست
مزید 4 صیہونی قیدیوں کی آج رہائی
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے
فروری
ٹرمپ کے اقدام سے امریکی سلامتی خطرے میں
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ تحقیقات کے خصوصی پراسیکیوٹر نے نشاندہی کی کہ سابق صدر
جون
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون