فضا علی کو شوز میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرنا بند کی جائے، سابق شوہر

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی کے سابق شوہر فواد فاروق نے ٹی وی چینلز انتظامیہ اور ٹی وی میزبانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی سابق اہلیہ کو شوز میں بلاکر اپنے پروگراموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ان سے طلاق پر بات کرنا بند کردیں۔

فضا علی حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی طلاق پر کھل کر بات کرتے ہوئے سابق شوہر کی تعریفیں کی تھیں۔

فضا علی نے واضح کیا تھا کہ شوہر انہیں طلاق دینا چاہتے تھے نہ انہوں نے طلاق مانگی بلکہ اداکارہ کے خاندان کو مسائل تھے، جس وجہ سے انہیں مجبوراً شادی کو ختم کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ شوہر عدالت میں طلاق کے دستاویزات پر دستخط کرتے وقت بے ہوش ہوگئے تھے جب کہ انہوں نے کبھی انہیں ڈانٹا نہ تشدد کیا، وہ انہیں اپنی بیوی نہیں بلکہ دوست سمجھتے تھے۔

فضا علی مذکورہ شو سے قبل بھی متعدد بار پہلے شوہر فواد فاروق کی تعریفیں کر چکی تھیں۔

تاہم مذکورہ شو میں طلاق پر بات کرنے کے بعد فضا علی کی جذباتی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد اب ان کے سابق شوہر نے ٹی وی میزبانوں سے درخواست کی ہے کہ آئندہ وہ ان کی سابق بیوی کو شوز میں نہ بلائیں۔

فواد فاروق نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر الزام عائد کیا کہ شوز کے میزبان اپنے پروگرامات کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے فضا علی کو پروگراموں میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ حالیہ مارننگ شو میں بھی فضا علی کو بطور تنہا ماں بلایا گیا تھا اور اسی معاملے پر بات کی جانی تھی لیکن میزبان نے ان سے طلاق پر سوالات کرکے انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچائی۔

فواد فاروق نے فضا علی کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اچھی بیوی اور اچھی بہو تھیں لیکن کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کی شادی نہ چل سکی اور وہ مذکورہ مسائل کسی کو نہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کسی بھی ٹی وی میزبان کا نام لکھے بغیر ان سے درخواست کرتے ہوئے مطالبہ بھی کیا کہ آئندہ فضا علی کو پروگرامات میں طلاق پر بات کرنے کے لیے نہ بلایا جائے، انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچانے کا عمل بند کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے۔

اداکارہ نے پہلے شوہر سے شادی کے محض تین سال بعد ہی طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں 2018 میں انہوں نے ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی۔

فضا علی کی دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور وہ بھی کچھ ہی عرصے بعد طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید

🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو

کیا مسجد اقصیٰ کی جنگ میں اسرائیل کی شکست اندرونی صہیونی تنازع کا باعث بنتی ہے؟

🗓️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مخالف یا ان کے

امریکہ میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ

🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:  رائٹرز نے ریاستہائے متحدہ میں بڑھتی ہوئی افراط زر کے

مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید

ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

🗓️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا

شاہ محمود قریشی کا9مئی مقدمات میں 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

🗓️ 28 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود

صنعا میں یمنی عوام پر سعودی ڈرون گرا

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  یمنی میڈیا نے آج منگل کو مرکز شہر صنعا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے