کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے اپنے مداحوں سمیت زندگی کے مشکل دور سے گزرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ہمت نہ ہارنے کا پیغام دیا ہے۔
پاکستان کے اداکار فرقان قریشی کی زندگی کے مشکل ترین اور جدو جہد کے دور کی متاثر کُن کہانی نے انٹر نیٹ پر خوب توجہ حاصل کر رکھی ہے۔فرقان قریشی کا اپنے انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ’اداکاری کے آغاز میں انہوں نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔
انڈسٹری میں اُنہیں مرکزی کردار آفر ہی نہیں کیے جاتے تھے، انہیں کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کی کال آتی تھی یا کہانی سننے کے لیے بلایا جاتا تھا تو اُنہیں معلوم ہوتا تھا یہ کردار بھی بہت چھوٹا اور سائیڈ رول ہے۔فرقان قریشی کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں جب بھی کال آتی تھی وہ سمجھ جاتے تھے کہ یہ کردار بھی کچھ خاص نہیں ہوگا۔
اُن کا بتانا تھا کہ ’ایک بار انہیں ڈرامے کی آفر ہوئی اور کال آئی کہ آ کر کہانی سُن لیں، وہ کہانی سننے گئے اور انہیں معلوم ہوا کہ ڈرامے میں اُن کا کردار اہم اور مرکزی ہوگا، جس پر وہ کافی حیران ہو گئے تھے، اس کے بعد جب انہیں کردار کے معاوضے سے متعلق بتایا گیا تو وہ معاوضے کی رقم سُن کر حیرانی اور غیر یقینی کی سی صورتحال کے سبب اندر سے بالکل ہل کر رہ گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’جب سب کچھ طے ہو جانے کے بعد وہ آفس سے باہر نکلے تو اپنی اس کامیابی اور پہلے مرکزی کردار ملنے پر آفس کے باہر بیٹھ کر ہی خوب روئے تھے۔