عظیم دیوارِ چین پر پہلا پاک-چین مشترکہ فیشن شو، ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

?️

بیجنگ: (سچ خبریں) بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے عظیم دیوارِ چین کے تاریخی مقام بادالنگ پر پاکستان اور چین کا پہلا مشترکہ فیشن شو منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ڈیزائنرز نے ثقافتی امتزاج اور تخلیقی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

گزشتہ روز بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے پاکستان اور چین کا پہلا مشترکہ فیشن شو عظیم دیوارِ چین کے تاریخی مقام بادالنگ پر منعقد ہوا۔

تقریب میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظّم عباسی، عائشہ طارق، رضوان اللہ اور زین ہاشمی نے اپنے خصوصی کلیکشن پیش کیے جو پاکستانی اور چینی فیشن کے حسین امتزاج کی عکاسی کرتے تھے۔

ماڈلز نے ریمپ پر پھولوں کے ڈیزائن اور اجرک کے روایتی نقش و نگار سے مزین ملبوسات میں واک کی۔

چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے اپنے زیورات کا کلیکشن بھی پیش کیا، جب کہ معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سُو یون کے تخلیقی ملبوسات نے تقریب میں رنگ بھر دیے۔

تقریب میں چین کے اعلیٰ سرکاری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری شخصیات اور سفارتی حلقوں کے اراکین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ عظیم بادالنگ دیوارِ چین فیشن شو کے لیے ایک بہترین مقام ہے جو شاہراہِ ریشم کے تاریخی تعلق کو جدید طرز میں منانے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ رواں سال پاکستان کے صدر ایوب خان کے دیوارِ چین کے بادالنگ حصے کے تاریخی دورے کی 60ویں سالگرہ ہے، جو کسی بھی پاکستانی رہنما کا پہلا دورہ تھا۔

سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ یہ فیشن شو تخلیقی امتزاج، تجارتی وژن اور پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تخلیقی اور تجارتی تعلقات کے نئے پل قائم کر رہا ہے۔

چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یوشیانگ نے کہا کہ یہ فیشن شو چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار مظہر ہے اور دونوں ممالک کی ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی عملی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی گہری تہذیبی وراثت اور خوبصورت زندگی کے مشترکہ خواب فیشن کے ذریعے نئی صورت اختیار کر رہے ہیں۔

لونگ یوشیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے ڈیزائنرز روایتی جمالیات کی جدید تعبیرات کو فروغ دے کر فیشن کے میدان میں نئی توانائی اور جدت پیدا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کورونا پر قابو پانے میں سب سے ناکام ملک

?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ امریکہ کی کورونا پر قابو پانے

کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی طالب علم کی ملک بدری کا حکم جاری 

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن جج نے کل فیصلہ سنایا کہ حکومت فلسطینی کولمبیا

آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ

?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے یوکرینی اور

وزیر اعظم نے ایک نیا مشاورتی کونسل بنا دیا

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (ای

پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل

?️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور

پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی

نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے