عاطف اسلم کا  فلسطینی عوام کے حق میں  آواز بُلند کرنے کا مطالبہ

ٹی20 ورلڈکپ میں عاطف اسلم کے ترانہ گانے کی خبریں

🗓️

کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے  مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز بُلند کرنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ ’مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر انتہائی شرمناک اور دل دہلا دینے والے حملے کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

عاطف اسلم نے لکھا کہ ’ہمیں اسرائیل کے مظالم سے دوچار اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز بُلند کرنے کی ضرورت ہے۔‘گلوکار نے فسلطینی عوام کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ اس خوفناک دور میں فلسطین کو تقویت اور صبر عطا کرے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اس مشکل گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کے آشیانے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

دوسری جانب معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی پر ہونے والے حملوں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے واقعات پر فلسطینیوں سے عید الفطر پر اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نےاپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ایک معنی خیز پینٹ کی ہوئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پرندہ کھلی فضاء میں اڑ رہا ہے جس پر فلسطین کے جھنڈے کا رنگ کیا ہوا ہےجوکہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ فلسطینیوں کو آزادی دی جائے۔

مشہور خبریں۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے تقسیم کا انتباہ دیا

🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے

حکومت کا ایران کے ساتھ نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان

🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے

لاپتا بلوچ طلبہ کیس: ایجنسیز کے کام کرنے کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا، عدالت

🗓️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا بلوچ طلبہ کیس

افغان خواتین پر نجی کمپنیوں میں ملازمت پر بھی پابندی

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بلاشبہ آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے

انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں دلچسپ فیچر کی آزمائش

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: شل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے ڈائریکٹ میسجز میں ایک

ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے

مسلسل تیسرے سال امریکی گھریلو آمدنی میں کمی

🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022 میں امریکی گھرانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے