?️
کراچی ( سچ خبریں) خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام کے بعد اب ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھا تھا، وہ صرف دو دنوں کے اندر ٹک ٹک پر چھا گئیں اور انہوں نے پچاس ہزار سے زائد صارفین کو فالو کر لیا۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے موجود عائزہ خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔صرف دو دن میں عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر 50 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ عائزہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیاہوا۔
عائزہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف دو ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل عائزہ خان نے اپنے ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔
عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
2024 میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار
?️ 29 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925
دسمبر
بیروت میں اسرائیلی قتل عام میں امریکہ کا کردار
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی
اکتوبر
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کردیا
?️ 11 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اب
اپریل
چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے
اگست
سر کریک سے جیوانی تک اپنی بحری حدود کے ہر اِنچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف
?️ 26 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید
اکتوبر
اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جولائی 2021لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
مارچ
کھیلوں کے میدانوں میں صہیونیوں کے خواب کیسے مٹی میں ملتے ہیں؟
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:انڈونیشیا سے اس کے صیہونی مخالف رویے کی وجہ سے یوتھ
اپریل