🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن میں کئی لازوال کردار اور ڈرامے کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری طویل عرصے بعد اور زندگی میں پہلی بار تنہا اسٹینڈ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی۔
جی ہاں، بشریٰ انصاری زندگی میں پہلی بار ایک گھنٹے دورانیے کا طویل اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسے آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا۔
بشریٰ انصاری معروف اسٹیج تھیٹر پروڈکشن کمپنی ’کاپی کیٹس‘ کے ساتھ مل کر ’ملکہ تبسم: بشریٰ انصاری‘ کے نام اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جسے سب سے پہلے کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، اس سے قبل وہ کئی سال تک پی ٹی وی سمیت اسٹیج تھیٹرز میں انور مقصود اور معین اختر سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ اسٹینڈ اپ اور کامیڈی شو کرتی دکھائی دیتی تھیں۔
بشریٰ انصاری نے معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ پی ٹی وی پر کئی لازوال کامیڈی شو کیے جب کہ انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی ٹیلی وژن اور تھیٹر پر یادگار کام کیا لیکن وہ پہلی بار تن تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی۔
اسی حوالے سے کاپی کیٹس پروڈکشن کے سربراہ ہدایت کار محمود داوڑ نے کہا کہ وہ بشریٰ انصاری کے ساتھ کافی عرصے سے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا لیکن اب وہ جلد لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
بشریٰ انصاری نے بھی محمود داوڑ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے تک دیگر منصوبوں میں مصروف رہیں، جس وجہ سے انہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے لیے حامی نہیں بھری تھی لیکن اب وہ محمود داوڑ کے ساتھ معاہدہ کر چکی ہیں اور وہ تنہا اسٹینڈ اپ شو کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے نعمان اعجاز اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اسٹیج پرفارمنسز کی ہیں، تاہم وہ پہلی بار تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جس وجہ سے وہ تھوڑا سا گھبراہٹ کا بھی شکار ہیں۔
ان کے مطابق اسٹیج کے سامعین دوسری طرح کے ہوتے ہیں اور لوگوں کے سامنے براہ راست پرفارمنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا جب کہ تنہا کامیڈی کرنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
محمود داوڑ نے ’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ شو کو کراچی آرٹس کونسل میں 14 جون سے دکھانا شروع کیا جائے گا اور مسلسل 21 جولائی تک یومیہ وہاں ایک شو دکھایا جائے گا، تاہم بعض دنوں میں اس کے دو شو بھی دکھائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے بعد شو کو 20 دن کے لیے اسلام آباد اور آخر میں 20 دن کے لیے لاہور میں دکھایا جائے گا۔
’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کی ہدایات محمود داوڑ دیں گے جب کہ اس کا اسکرپٹ سید نینی لکھیں گی اور بشریٰ انصاری اسٹیج پر تنہا ایک گھنٹے تک شائقین کو محظوظ کریں گی۔
مشہور خبریں۔
بغیر اجازت حج پر جانے والوں کے لیے سزا کا اعلان
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا کہ کل جمعہ
جون
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے
اگست
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 عدالت عظمیٰ میں چیلنج
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024
اکتوبر
وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی
🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے
جولائی
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کاعید الفطر کی نماز عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان
🗓️ 30 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
امریکی مشیر اس کی فوج سے زیادہ خطرناک
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: الانبار صوبے میں الحشد الشعبی کی کارروائیوں کے کمانڈر قاسم
جنوری
فلسطینی گروہوں کا اتحاد صیہونی دشمن پر فتح کی کلید ہے:ایرانی صدر
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے تمام فلسطینی گروہوں اور دھاروں کے اتحاد و
فروری
ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر
مئی