?️
لاہور: (سچ خبریں) صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر سے متعلق دیے گئے دعوے پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد آخرکار خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں صحافی نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر 2003 اور 2004 میں لاہور میں ایک مرد کی جانب سے دیے گئے گھر میں مقیم رہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ صبا قمر کو اگر کوئی شخص کسی بھی شہر میں گھر فراہم کر دے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔
نعیم حنیف کے ان بیانات پر صبا قمر نے گزشتہ ہفتے سخت ردعمل دیتے ہوئے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا، جس میں ایک ہفتے کے اندر معافی مانگنے اور ان کے خلاف نشر کیے گئے پروگرام کو یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اداکارہ کے اس اقدام کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے صبا قمر کے مؤقف کی حمایت کی، تاہم اداکارہ میرا نے ان کے برعکس نعیم حنیف کا ساتھ دیا اور انہیں بااصول اور باکردار صحافی قرار دیا۔
حال ہی میں نعیم حنیف نے ایک اور یوٹیوب پروگرام میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تنقید میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کی خوبصورتی ہے اور وہ اسے خوش دلی سے قبول کرتے ہیں۔
ان کے مطابق وہ اس شعبے میں طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ کب تنقید حقیقی ہوتی ہے اور کب اسے خریدا گیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی کئی تنقیدیں پہلے بھی دیکھ چکے ہیں اور انہیں سنبھالنا بھی جانتے ہیں۔
نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ مزید حقائق بھی منظر عام پر لائیں گے جس کے بعد ساری تنقید پس منظر میں چھپ جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میڈیا سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ سینسرشپ کس طرح کام کرتی ہے، وہ کسی پابندی یا نوٹس سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ جانتے ہیں کہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنا اور ڈٹ کر جواب دینا کیسے ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد اور حماس کے درمیان بیروت میں ہونے والی ملاقات کا مواد
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک وفد نے جس میں اس
اگست
آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے۔ عطا تارڑ
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
جولائی
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
جنوبی لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر لبنانی عہدیداروں کا ردعمل
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:لبنانی صدر اور وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل
جون
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد
نومبر
اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط
?️ 15 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم
اکتوبر
آٹھ ماہ کی سیکیورٹی ایک گھنٹے میں تباہ ہو جائے گی: شیخ نعیم قاسم
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
اگست
اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے
?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے اسرائیلی
اکتوبر