کراچی (سچ خبریں) ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے۔ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہی۔ شیخ رشید جب گھر بسائیں گے تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شرکت کی، انہوں نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے، ریما خان نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔
خیال رہے کہ شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں جبکہ 70 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار ایک دوسرے سے جلتے ہیں۔