?️
کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر بیٹھے رہنا ہے،متھیرا کی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران کی جانے والی گفتگو کا ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اسٹائل ایوارڈز اور اداکاروں کی مقبولیت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کلپ میں متھیرا نے میزبان نعمان اعجاز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی قسم کے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نظر آئیں، لیکن اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے۔
متھیرا نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اداکاروں کو ایوارڈ میں دیکھ کر کہتے ہیں u look so pretty لیکن جب یہ اداکارائیں پیچھے مڑتی ہیں تو ان کے لیے انہی لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ یہ کیوں لی؟ لہٰذا میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر بیٹھے اور ان سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔
دوران شو متھیرا نے اپنے کیرئیر کی ابتدا اور موجودہ صورتحال سے متعلق بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ جب پہلے شوبز میں آئی تھی تو ایک ڈر تھا لیکن اب کہتی ہوں اگر جواب دو گے تو اسی وقت جواب ملے گا کیوں کہ خوف خدا کا ہوتا ہے انسان کا نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پہنے گئے ملبوسات کے باعث اداکارہ علیزے شاہ سمیت کئی اداکاراؤں کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر
جون
ترقی یافتہ ممالک میں ہر شہری ٹیکس دیتا ہے
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر ملمکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
فروری
مشکل اصلاحات ہوچکیں، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یقین دہانی کروائی ہے
جون
لاہور میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر کا افتتاح کر دیا گیا
?️ 17 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر
مئی
غزہ کی فتح کے بارے میں نیتن یاہو کا وعدہ جھوٹ ہے: اسرائیلی وزیر
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر اور اس حکومت کی جنگی
مئی
صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے
جولائی
جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کے دوران جو مسائل ہمیشہ موجود تھے ان
جولائی
چین اور جنوبی کوریا کی دوستی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چین کے سربراہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ملک اور
جولائی