?️
کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر بیٹھے رہنا ہے،متھیرا کی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران کی جانے والی گفتگو کا ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اسٹائل ایوارڈز اور اداکاروں کی مقبولیت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کلپ میں متھیرا نے میزبان نعمان اعجاز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی قسم کے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نظر آئیں، لیکن اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے۔
متھیرا نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اداکاروں کو ایوارڈ میں دیکھ کر کہتے ہیں u look so pretty لیکن جب یہ اداکارائیں پیچھے مڑتی ہیں تو ان کے لیے انہی لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ یہ کیوں لی؟ لہٰذا میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر بیٹھے اور ان سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔
دوران شو متھیرا نے اپنے کیرئیر کی ابتدا اور موجودہ صورتحال سے متعلق بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ جب پہلے شوبز میں آئی تھی تو ایک ڈر تھا لیکن اب کہتی ہوں اگر جواب دو گے تو اسی وقت جواب ملے گا کیوں کہ خوف خدا کا ہوتا ہے انسان کا نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پہنے گئے ملبوسات کے باعث اداکارہ علیزے شاہ سمیت کئی اداکاراؤں کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد: شہید رہبر انقلاب فلسطین کی حمایت کے بنیادی ستون تھے
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
گندم فروخت کی حد کے خاتمے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ شرجیل میمن
?️ 21 اپریل 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ
اپریل
کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری
اگست
غزہ کے لیے عبوری کمیٹی، اتحاد کی جانب ایک قدم یا ایک عارضی تجربہ؟
?️ 25 اکتوبر 2025غزہ کے لیے عبوری کمیٹی، اتحاد کی جانب ایک قدم یا ایک
اکتوبر
پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس
نومبر
فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ملک کے فلسطین کو
جولائی
خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ
?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
ستمبر
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری