?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر بات کی، اس دوران ایک مہمان خاتون نے شکوہ کیا کہ ان کی بیٹی 15 سال کی ہیں اور وہ سوشل میڈیا ریلز بنانے کی شوقین ہیں، منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہیں۔
اس پر ندا یاسر نے کہا مذکورہ مہمان خاتون کو جواب دیا کہ ان کی بیٹی کی عمر 15 سال سے زائد ہے لیکن انہوں نے بیٹی کو سوشل میڈیا ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔
ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ان کے والد نے روکا ہوا ہے، وہ موبائل استعمال کرتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ریلز نہیں بناتیں اور نہ ہی انہیں اس کی اجازت ہے۔
اس پر مہمان خاتون نے کہا کہ وہ جب وہ بیٹی کو ریلز بنانے سے روکتی ہیں تو وہ بدتمیزی کرنے لگتی ہیں۔
اس پر ندا یاسر نے انہیں سمجھایا کہ خاتون اپنے شوہر کو بولیں، وہ اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے سے روکیں۔
ٹی وی میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور ان سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ روشن خیال ہیں لیکن اس باوجود انہوں نے بیٹی کو ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔
ندا یاسر نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کو سختی سے منع کر رکھا ہے اور یہ کام والد کا ہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روکیں۔
انہوں نے خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ شروع میں آپ لوگ بچی کے ریلز بنانے پر خوش ہوتے ہوں گے، اس لیے آج وہ ریلز بنانے کی ضد نہیں چھوڑتیں اور منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہیں۔
پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ سعدیہ امام نے بھی کہا کہ ان کی بیٹی بھی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اپنی بیٹی کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون دیتی ہیں لیکن انہیں اس پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں، صرف انہیں خاص چیزیں دیکھنے کی اجازت ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر قحط کا گہرا سایہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی
مارچ
باجوڑ: دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید
?️ 21 اکتوبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں
اکتوبر
غزہ میں نسل کشی 600 دن تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اب 6 دن کی جنگ نہیں رہی
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی آگ اور خون کے ملبے تلے جل
مئی
ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی
فروری
نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر
اگست
یمن فوجی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تصور سے زیادہ ترقی یافتہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صیہونی حکومت کے ایک اہلکار
دسمبر
اماراتی عہدیدار کو صیہونی حکومت کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات پر فخر
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ابوظہبی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات
فروری
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون