سینما کی جدت سے لولی وڈ تباہ ہوا، سید نور

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینماؤں کی جدت اور ملٹی پلیکس اسٹائل کی وجہ سے لولی وڈ تباہ ہوا، فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی کوئی غلطی نہیں۔

سید نور نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد معاملات پر کھل کر بات کی۔

انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال اور سینما انڈسٹری کی جدت پر بھی بات کی اور بتایا کہ فلم ٹیکنالوجی کو ڈیجیٹل کرنے سے بھی مسائل شروع ہوئے۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فلم سازی شروع ہونے سے ڈراموں کو فلموں کے طور پر دکھانے کا آغاز ہوا، ڈراما ہدایت کار فلمیں بنانا شروع ہوئے، جس سے فلموں کا زوال شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان سمیت بہت سارے افراد کا خیال تھا کہ ملٹی پلیکس اور سینماؤں کے ڈیجیٹل ہونے سے فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔

سید نور کے مطابق ملٹی اسکرین سینما اسٹائل میں ایک ہی جگہ پر متعدد اقسام کی فلمیں لگائی جانے لگی، پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارتی اور ہولی وڈ فلمیں دکھائی جانے لگیں، جس سے پاکستانی عوام بھی مقامی فلموں سے دور ہوا۔

انہوں نے سینما کی جدت اور مہنگے ٹکٹس کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہ کاری کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں فلم کا ٹکٹ 35 روپے ہوا کرتا تھا اور فلمیں 40 کروڑ روپے کماتی تھیں۔

فلم ساز نے بتایا کہ ملٹی اسکرین سینما اسٹائل شروع ہونے سے فلموں کے ٹکٹس مہنگے کردیے گئے، تین ہزار ٹکٹس ہونے کے باوجود فلموں کی کمائی ماضی کے مقابلے انتہائی کم ہوگئی۔

ان کے مطابق ٹکٹس مہنگے ہونے کی وجہ سے عام عوام فلموں سے دور ہوا، انہوں نے فلمیں دیکھنا بند کردیں جب کہ عام افراد کو ڈیجیٹل سینما اسٹائل میں آنے تک نہیں دیا جاتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل فلموگرافی شروع ہونے سے بھی پاکستانی فلم انڈسٹری تباہ ہوئی، ایسا نہیں ہے کہ فلم کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ نہیں کیا جا رہا تھا۔

سید نور کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فلموگرافی سے فلموں کا معیار گرا، ڈراموں کے لکھاری فلمیں لکھنے لگے، ڈراما ہدایت کار فلمیں بنانے لگے اور ٹی وی کے اداکار بڑے پردے پر آگئے جب کہ سیریلز کو بھی فلموں کے طور پر چلایا گیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کی بنا

ہم نے تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے: فلسطینی استقامتی گروپ جوائنٹ روم

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر کی کمان نے پیر

پاکستان تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل

?️ 31 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا

آرمی چیف کے خلاف عمران خان کا بیان گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے، شہباز شریف

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک

پیوٹن امریکہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:      کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعے کو

صیہونی حکومت فلسطینی گروہوں کے اتحاد سے کیوں پریشان ہے؟

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان تین ماہ تک جاری رہنے

امریکی صدارتی مناظرے میں کون جیتا کون ہارا؟ ٹرمپ کی زبانی

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے

وزیراعظم 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے