🗓️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔وہ گزشتہ برس سینئر اداکار منظر صہبائی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟
روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی وڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی گزشتہ برس 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔
مشہور و معروف اسٹیج پرفامر، ٹی وی ادکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں، ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ ثمینہ احمد پاکستانی اداکارہ، اسٹیج پرفارمر، پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں۔ ثمینہ ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں جن کو اردو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 50 سال سے زیادہ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ انھوں نے پی ٹی وی کی بہت سی کامیاب سیریز کے لئےکام کیا ہے. ثمینہ کو اپنی خدمات کے لئے حکومت پاکستان نے 2011ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔
انکا مزاحیہ ڈرامہ فیملی فرنٹ ناظرین میں بے حد مقبول ہوا جس میں انکے ساتھ صبا حمید اور وسیم عبّاس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاے تھے۔ ثمینہ کا کردار نصرت ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔ یہ ڈرامہ 1997ء میں پی ٹی وی سے نشر ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
بجلی بلوں کی قسط وارادائیگی کرانے والے صارفین کی موجیں ختم، سال میں اب ایک بار اقساط ہو سکیں گی
🗓️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے بلوں کی اقساط کرانے کی
جون
ایک نہتے انسان کا ٹینک کے ساتھ مقابلہ؛ دنیا کی انوکھی تصویر
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ پر جارحیت کے 440 سے زائد دن
دسمبر
امریکہ کا غیر فعال ردعمل
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس اور وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے
اگست
مغرب کا 2020 میں روس پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا:بیلاروس کے صدر
🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:بیلاروس کے صدر نے کہا کہ منسک کے پاس اطلاعات ہیں
دسمبر
پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے باوجود برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مہنگا
🗓️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے
دسمبر
انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان
🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے
فروری
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور
ستمبر