سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ

🗓️

سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث مشتبہ شخص کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ممبئی شہر سے گرفتار مشتبہ شخص کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ ہے، شواہد کی وجہ سے ملزم کو بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کا مرکزی ملزم بھی تصور کیا جارہا ہے۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈکشٹ گیڈم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ گرفتار ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے جس نے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخلے کے ساتھ اپنا نام بھی تبدیل کیا۔’

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملزم کو ممبئی کے مضافات سے گرفتار کیا گیا جو وجے داس کا نام استعمال کررہا تھا لیکن اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا اصلی نام محمد شریف الاسلام شہزاد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم 5 یا 6 ماہ قبل شہر میں آیا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا رہا، مزید تحقیقات کے لیے پولیس ملزم سے تفتیش کرے گی۔

اس سے قبل بھارتی پولیس نے ریاست چھتیس گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

ریلوے کی حفاظتی فورس کے ایک نمائندے سنجیو سنہا نے بتایا تھا کہ ’ ہمیں ممبئی پولیس سے مشتبہ شخص کی جانیسوری کی ٹرین میں سوار ہونے کی اطلاع ملی۔’

سنجیو سنہا کے مطابق ممبئی پولیس کے اہلکاروں سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں ملزم کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث پہلے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کو رات دیر گئے گھر میں گھس کر چاقو سے نشانہ بنایا گیا تھا، ان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے، جس میں سے دو وار ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب کیے گئے۔

بولی وڈ اسٹار کو ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ

ایران امریکہ جنگ کے بارے میں امریکی جنرل کا ہم بیان

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:اعلیٰ امریکی جنرل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران

مجرم نیتن یاہو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمارے ساتھ کیا کر رہا ہے؟صیہونی آباد کار

🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاروں نے مظاہرہ کیا جس

پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے، مفتاح اسماعیل

🗓️ 17 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی

اسرائیل غزہ میں کس کے خلاف لڑ رہا ہے؟

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو

گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار

🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے

وزیر اعظم عمران خان کس چیز کو انسان کے لئے ضروری قرار دیا

🗓️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے

زیلنسکی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ روانہ

🗓️ 19 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے